آنکھوں میں چھرے مارنے والوں کے دل انسانیت کے درد سے خالی ہیں،نوازشریف

ظلم کے اس آخری درجے پر خاموش رہنا بھی ظلم ہے ،عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے ، بیان

منگل 6 ستمبر 2016 04:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2016ء)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آنکھوں میں چھرے مارنے والوں کے دل انسانیت کے درد سے خالی ہیں،ظلم کے اس آخری درجے پر خاموش رہنا بھی ظلم ہے ،عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز مقبوضہ کشمیر کی صور تحال پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ جن لوگوں نے کشمیر کے معصوم نوجوانوں بچوں اور عورتوں کی آنکھوں میں چھرے مارے ہیں, جس سے ان کی بینائی ضائع ہوگئی ہے, کیا ان کے لوگوں کے دل انسانیت کے درد سے خالی ہیں یہ صریحا ظلم ہے بلکہ ظلم کا آخری درجہ ہے ! میں بین الاقوامی برادری سے پر زور اپیل کرتا ہوں کہ ان مظالم کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔اس ظلم پر خاموش رہنا بھی ایک ظلم ہے۔

متعلقہ عنوان :