ایف بی آر نے میڈیارپورٹس کی بنیادپر عمران خان ،مونس الٰہی ،جہانگیرترین کونوٹس جاری کردئیے

منگل 6 ستمبر 2016 04:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2016ء)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)نے میڈیارپورٹس کی بنیادپرپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ،مونس الٰہی ،جہانگیرترین کونوٹس جاری کردیئے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایف بی آرنے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ،پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنمامونس الٰہی ،جہانگیرترین اوران کے بیٹوں کونوٹس جاری کردیئے ہیں اوران افرادکوپندرہ دن کے اندرپوچھے گئے8سے10سوالات کے جوابات دینے کی ہدایت کی گئی ہے ،یہ نوٹسز میڈیارپورٹس کومدنظررکھتے ہوئے جاری کئے گئے ہیں ، اس سے قبل ایف بی آروزیراعظم نوازشریف کے بچوں حسن حسین اورمریم سمیت400سے زائدافرادکونوٹس جاری کردیئے ہیں