سی پیک منصوبوں میں اسلامی بینکاری سے سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، اسحاق ڈار
اسلامی مالیاتی اداروں سے قرض لینے میں کچھ مسائل کا سامنا ہے، پاکستان 2050 میں دنیا کی 18 ویں بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا اسلامی مالیاتی نظام میں دین اور دنیا دونوں کا فائدہ ، حکومت ملک میں اسلامی بینکاری کے فروغ کے لئے سنجیدگی سے اقدامات کررہی ہے جس نے بھی پاکستان سے غداری کی اس کا بھیانک انجام ہوا ہے،ورلڈ اسلامک فائنینس فورم 2016 سے خطاب پاکستان میں اسلامک بینکنگ میں نموکی گنجائش ہے، گورنر سٹیٹ بینک بحیثیت مسلمان ہمیں رباء کو چھوڑنے کی ضرورت ہے اسلامک بینکنگ کو فروغ دینا ایک بڑا جہاد اور تحریک ہے، مولانا تقی عثمانی
منگل 6 ستمبر 2016 04:41
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں میں اسلامی بینکاری سے سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے تاہم اسلامی مالیاتی اداروں سے قرض لینے میں کچھ مسائل کا سامنا ہے، پاکستان 2050 میں دنیا کی 18 ویں بڑی معیشتوں میں شامل ہوجائے گا ،پاکستان میں اصلاحات لانا آسان نہیں ہے ،پاکستان نے آئی ایم ایف کا پہلا پروگرام کامیابی سے مکمل کیا ہے،اسلامی مالیاتی نظام میں دین اور دنیا دونوں کا فائدہ ہے،ا س لئے حکومت ملک میں اسلامی بینکاری کے فروغ کے لئے سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہی ہے جس نے بھی پاکستان سے غداری کی اس کا بھیانک انجام ہوا ہے۔
وہ پیر کو مقامی ہوٹل میں ورلڈ اسلامک فائنینس فورم 2016 سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
فورم سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنرڈاکٹراشرف وتھرا،اسلامی بینک کے شریعہ ایڈوائزر مفتی تقی عثمانی نے بھی خطاب کیا ۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا میں نے وزارت کا منصب سنبھالنے کے بعد اسٹیٹ بینک کو ہدایت کی کہ ملک میں اسلامک بینکاری کو فروغ دیا جائے اور اس کے لئے مربوط حکمت عملی طے کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی بھی خواہش ہے کہ ملک میں اسلامک بینکاری کو فروغ ملے اور اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے اسلامک بینکنگ کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ اسلامک بینکاری کمیٹی میں گورنر اسٹیٹ بینک، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک، وفاقی فائنانس سیکریٹری، چیئرمین ایس ای سی پی، چیئرمین ایف بی آر، وفاقی لاء سیکرٹری، چیئرمین پاکستان بینکنگ، چیئرمین شریعہ بورڈ مفتی تقی عثمانی اور دیگر شامل ہوں گے۔ رواں ہفتہ اس کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر کے اس کو فعال کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2008ء میں بینکنگ سیکٹر میں جو بحران پیدا ہوا اس کے بعد اسلامک بینکاری کی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ اسلامی نظام معیشت کی منصفانہ تقسیم، غربت کے خاتمہ اور سماجی انصاف فراہم کرنے کا درس دیتا ہے اسلامی بینکاری کے فروغ کے لئے 3 اسلامک سینٹر فار ایکسیلینس قائم کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے کی ترقی میں گیم چینجر ثابت ہو گا اور اس منصوبہ میں اسلامی بینکاری کے ذریعے سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں پاکستان کا شمار 18 بڑی معیشت رکھنے والے ممالک میں ہو گا۔ پاکستان درست سمت میں ترقی کا سفر طے کر رہا ہے اس کا اعتراف عالمی اداروں نے بھی کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اسلامک بینکاری میں ہمیں مفتی تقی عثمانی کا تعاون ہر سطح پر رہا ہے اور میں ان کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اپوزیشن ملک میں معیشت کی ترقی کے لئے ہمارا ساتھ دے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب بھی اسلامی طریقوں سے تجارت اور سرمایہ کاری کا درس دیتا ہے جس سے سودی نظام کا خاتمہ ہو پاکستان میں اسلامی بینکاری کی نمو اطمینان بخش ہے ، کاش میرے پاس جادو کی چھڑی ہوتی تو میں اسلامک بینکاری کو 100 فیصد رائج کر دیتا۔ انہوں نے کہا کہحکومت اسلامی مالیاتی نظام کی ترقی کے لئے کام کررہی ہے پاکستان 9 سال بعد اسلامی سکوک مارکیٹ میں دوبارہ واپس آیا جو موجودہ حکومت کا کارنامہ ہے اسلامی بینکاری غربت کا خاتمہ، سماجی انصاف اور دولت کی منصافہ تقسیم کا نظام فراہم کرے گا۔اس وقت اسلامی بینکاری مخصوص مصنوعات تک محدود ہے جس میں اضافے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہبرانچ لیس بینکاری میں نئی جدت لے کر آئے گی ،برانچ لیس بینکاری سے بینکنگ تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی نمو 4 فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد کے قریب آئی ہے2018 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 7 فیصد تک پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا اور جن لوگوں نے اسلام سے غداری کی انہوں نے اپنا انجام دیکھ لیا جن لوگوں نے مشرقی پاکستان توڑا ان کا اور ان کی اولادوں کا انجام بھی عبرتناک ہوا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اشرف وتھرانے اسلامی بینکاری کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسلامک بینکنگ میں نموکی گنجائش ہے اسلامک بینکاری میں پاکستان دیگراسلامک ممالک میں سب سے آگے ہے۔انہوں نے سیمینار کے شرکا ء کو اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ 1990میں دنیا میں اسلامک بینکاری کاحجم 150ارب ڈالرتھا جب کہ 2015میں اسلامی بینکاری کا حجم 1800ارب ڈالرہوگیا تھا اور امید ہے کہ 2020تک اسلامک بینکنگ کاحجم 6500ارب ڈالرہوجائے گا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں مفتی تقی عثمانی نے اسلامک فائنینس فورم کے انعقاد پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اسلامک فائنینس پر ہر ہفتے ہی مختلف سیمینار منعقد ہوتے ہیں جو فائدہ مند ہیں ، ضرورت ہے کہ ان کانفرنسز اور سیمینار سے اپنا تنقیدی جائزے لیں اور سیکھیں بہت سے باسلامی ملکوں میں اسلامک بینکنگ اور کنوینشنل بینکنگ دونوں کو ساتھ ساتھ لے کر چلا جا رہا ہے بحیثیت مسلمان ہمیں رباء کو چھوڑنے کی ضرورت ہے اسلامک بینکنگ کو فروغ دینا ایک بڑا جہاد اور تحریک ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہونے کی حیثیت سے ہمیں رباء کو ختم کرنے کی ذمے داری سب سے زیادہ ہے موجودہ حکومت سے توقع ہے کہ وہ رباء کی لعنت کو ختم کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ افسوس کے اب تک اس کام کے لیے بننے والی اسٹینڈنگ کمیٹی کا عملا کوء فائدہ نہیں ہو سکا جب تک سیاسی عزم اور ٹائم فریم کے ذریعے ہی ہم اسلامک بینکنگ کو فروغ دے سکتے ۔دکھی دل سے بات کہہ رہا ہوں کہ جب تک ہم کھلے دلوں اور پر عظم حوصلے کے ساتھ کام نہیں کریں گے ایسے سیمنارز کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 6 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
نئی ون ڈے رینکنگ جاری؛ کوئی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں
-
ایل این جی منصوبوں سے عوام کو سستی بجلی مہیا ہو گی، نواز شریف
-
وزارت داخلہ نے 6 ستمبر کو جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس بند کرنے کی تجویز مسترد کردی
-
وزیراعظم نوازشریف کا آٹے کی قیمتوں میں اضافے کانوٹس
-
لاہور ہائیکورٹ کا پرویز مشرف پر حملے میں ملوث ملزم کو رہا کرنے کا حکم
-
لاہور ہائی کورٹ نے جہانگیر ترین کو ویلتھ ٹیکس جمع کرانے کا نوٹس معطل کردیا
-
حکومت آئین کے متصادم اقدامات کررہی ہے، مولانا شیرانی
-
کسٹمز انٹیلی جنس کا بلال ٹریول کارگو پرچھاپہ،لاکھوں مالیت کی سمگل شدہ پچاس ہزار گز بوسکی برآمد
-
سپیکرجج ہوتاہے سپیکرکے الفاظ نہیں عمل بولتاہے ، فہمیدہ مرزا
-
بزرگ جعلی پیر کی 7ویں جماعت کی طالبہ سے زیادتی، حاملہ ہوگئی، بیٹے سے بیاہ دی
-
کراچی،لندن ، پاکستان اور بدلہ گروپ کے بعد اب ایم کیو ایم کا جانشین قائد تحریک گروپ سامنے آگیا
-
فلسطینی صدر محمود عباس نے روس کی تجویز پر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے ماسکو میں ملاقات پر آمادگی ظاہر کر دی
-
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (آج) شمالی کوریا کے میزائل تجربات پر غور کرے گی
-
برطانیہ اورایران کے درمیان5سال بعدتعلقات بحال ہوگئے،سفیرمقرر
-
شام: داعش کے حملوں میں 48 افراد ہلاک
-
کابل دھماکوں میں ہلاکتیں 24 ہوگئیں، 91 افرادزخمی، طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی
-
روس میں گاڑی کے سائے پر جرمانے کا سامنا
-
روس اور سعودی عرب تیل کی قیمتوں کے استحکام پر متفق
-
ملائیشیاء ، صدر رزاق کے خلاف ملائشیا کے اپوزیش رہنماوٴں کا اتحاد
-
کیلے کے کسانوں کا مہاجرین کے کیمپ کے خلاف احتجاج
-
سپیکر قومی اسمبلی نے نواز شریف اور محمود اچکزئی کی نااہلی سے متعلق ریفرنسز مسترد کردئیے
-
آنکھوں میں چھرے مارنے والوں کے دل انسانیت کے درد سے خالی ہیں،نوازشریف
-
ایف بی آر نے میڈیارپورٹس کی بنیادپر عمران خان ،مونس الٰہی ،جہانگیرترین کونوٹس جاری کردئیے
-
آرمی چیف سے برطانوی خصوی نمائندہ برائے پاکستان، افغانستان کی ملاقات
-
سپیکر کے اقدام سے ثابت ہوگیا نواز شریف کرپشن چھپانے کیلئے ادارے تباہ کررہے ہیں ، عمران خان
-
6ستمبر پاکستان کی تاریخ میں ایک روشن اور ولو لہ انگیز دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،نوازشریف
-
سی پیک منصوبوں میں اسلامی بینکاری سے سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے، اسحاق ڈار
-
جنوبی ایشیا میں ایک قوم دہشت گردی پھیلارہی ہے، مودی کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی
-
این ایس جی رکنیت:بیلاروس،قازخستان پاکستان کے حامی ہیں:طارق فاطمی
-
پاک ایران گیس منصوبے پر کام شروع،تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچایا جائیگا،خرم دستگیر
-
بھارتی فورسز کشمیریوں کیخلاف مرچوں والے کارتوس استعمال کریں گی، راج ناتھ سنگھ
-
نیشنل ایکشن پلان پرموٴثر عمل در آمد کے لئے قوانین میں موجود سقم کو دور کیا جائے گا، اشترو اوصاف
-
عمران خان کیخلاف ریفرنس،سپیکر قومی اسمبلی نے منفی کردار ادا کیا،شفقت محمود
-
عمران خان اداروں کے سربراہان کی بلاجواز تضحیک کر رہے ہیں، اسحاق ڈار
-
ایران کی جانب سے بلوچستان میں پاکستانی حدودکی خلاف ورزیاں
-
کوئٹہ، بچوں کے اغواء میں ملوث گروہ کے کارندے اور6سہولت کارگرفتار
-
چین دوستوں کا دوست اور دشمنوں کا دشمن ہے :کیوٹینکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.