بھارتی فورسز کشمیریوں کیخلاف مرچوں والے کارتوس استعمال کریں گی، راج ناتھ سنگھ

منگل 6 ستمبر 2016 04:42

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2016ء) بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارتی سیکورٹی فورسز کشمیری مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے چھرے والے کارتوسوں کی بجائے مرچوں والے کارتوس استعمال کریں گی۔

(جاری ہے)

راج ناتھ سنگھ بھارتی پارلیمان کے ایک وفد کے ہمراہ سری نگر میں ہیں تاکہ کشمیریوں کے احتجاج کی شدت کو کم کیا جا سکے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ مرچوں والے کارتوسوں سے انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ نہیں رہے گا۔

متعلقہ عنوان :