عمران خان اداروں کے سربراہان کی بلاجواز تضحیک کر رہے ہیں، اسحاق ڈار

عمران خان خود کو نیب، ایف بی آر اور سپریم کورٹ سمجھتے ہیں،کنٹینر پر چڑھ کر غصہ نہیں نکالنا چاہیے، ثبو ت ہیں تو سامنے لائیں، صحافیوں سے گفتگو

منگل 6 ستمبر 2016 04:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6ستمبر۔2016ء) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان اداروں کے سربراہان کی بلاجواز تضحیک کر رہے ہیں عمران خان خود کو نیب، ایف بی آر اور سپریم کورٹ سمجھتے ہیں۔ کنٹینر پر چڑھ کر غصہ نہیں نکالنا چاہیے عمران خان کے پاس اگر ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں پیر کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان اداروں کے سربراہان کی بلاجواز تضحیک کر رہے ہیں اگر کسی کے پاس ثبوت ہے تو قانون کے مطابق پیش کرے۔ انہوں نے عمران خان کو اخلاقی درس دیتے ہوئے کہا انسان کو انسانیت اور اخلاق کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔ اسٹیل ملزملازمین کو عید سے قبل 2 ماہ کی تنخواہ ادا کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :