کشمیری عوام کے ساتھ غیر انسانی سلوک فوری بند ہونا چاہیے، ملالہ یوسفزئی

کشمیری عوام بھی دنیا کے دیگر لوگوں کی طرح بنیادی انسانی حقوق کے مستحق ہیں اقوام متحدہ، بین الاقوامی برادری کشمیر کے لوگوں کو وقار ، عزت اور آزادی فراہم کرے ، بیان

بدھ 7 ستمبر 2016 10:19

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7ستمبر۔2016ء)پاکستان کی کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جد و جہد کرنے والی ملالہ یوسف زئی نے اقوام متحدہ، بین الاقوامی برادری، پاکستان اور ہندوستان سے جموں و کشمیر کی عوام کے ساتھ جاری غیر انسانی اور دل دہلا دینے والے سلوک کو روکنے کیلئے مل کر کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام بھی دنیا کے دیگر لوگوں کی طرح بنیادی انسانی حقوق کے مستحق ہیں, انھیں ہر صورت میں بے خوف اور جبر سے آزاد زندگی گزارنے کا حق ہونا چاہیے'۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ 'میں اقوام متحدہ، بین الاقوامی برادری، ہندوستان اور پاکستان سے مطالبہ کرتی ہیں کہ وہ ایک ساتھ مل کر فوری طور پر اس غلطیوں کو درست کریں، کشمیر کے لوگوں کو وقار، عزت اور آزادی فراہم کریں جس کے وہ مستحق ہیں'۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ نہتے عوام کے 'احتجاج کو روکنے کیلئے طاقت کے استعمال سے درجنوں مظاہرین ہلاک ہزاروں زخمی ہوئے جن میں سیکڑوں افراد بینائی سے محروم ہوچکے ہیں'۔ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں کئی ہفتے تک جاری رہنے والے کرفیو سے 'بیشتر اسکول بند رہے اور اس نے بچے کو اپنی کلاس رومز سے دور رکھا'۔ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ 'میں کشمیری عوام کے ساتھ ہوں، ایک کروڑ 40 لاکھ کشمیری بہنیں اور بھائی ہمیشہ میرے دل کے قریب ہیں'۔

متعلقہ عنوان :