سپریم کورٹ ، این اے110 میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت

انتخابی عزرداری کیس تین رکنی بینچ کے روبرو لگانے کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا

بدھ 7 ستمبر 2016 10:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7ستمبر۔2016ء) سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے110سیالکوٹ میں مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، سماعت کے دوران خواجہ آصف کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ سپریم کورٹ آرڈر 11کے تحت انتخابی کیس دو رکنی بینچ نہیں سن سکتا، جس پر عدالت نے انتخابی عزرداری کیس کو تین رکنی بینچ کے روبرو لگانے کیلئے معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو بھجوا دیا، واضح رہے کہ عام انتخابات میں نواز لیگ کے خواجہ آصف این اے110سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہلیت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔