ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے 5روز میں گیس کی قیمت میں تیسری مرتبہ من مانا اضافہ کر دیا

سردیوں کے سیزن میں گیس کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے خدشات پیدا ہو گئے ایل پی جی کے طاقتور ما فیہ نے ایل پی جی کی درامد پر ٹیکس لگوا کر گیس کی ایمپورٹ کو فیزیبل نہ ہونے دیا جسکی وجہ سے ایل پی جی ایمپورٹر نے گیس کی درآمد کم کر دی ، چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیویشن ایسوسی ایشن

بدھ 7 ستمبر 2016 10:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7ستمبر۔2016ء) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے 5روز میں گیس کی قیمت میں تیسری مرتبہ من مانا اضافہ کر دیا جس کے باعث آنیوالی سردیوں کے سیزن میں گیس کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں ۔ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے تیسری بار اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو، 50روپے گھریلو سلنڈر، 200روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بلاجوازاضافہ کیا ہے ۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 80روپے اور910روپے گھریلو سلنڈر،لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور میں85روپے فی کلواور970روپے گھریلو سلنڈر۔،رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، اٹک ، میرپور آزاد کشمیر میں90روپے فی کلو اور1030روپے گھریلو سلنڈر،راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواپ شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور میں 95روپے فی کلواور1090روپے گھریلو سلنڈراسی طرح گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ میں ایل پی جی کی قیمت105روپے کلواور1210روپے گھریلو سلنڈر کی قیمت ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے چےئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کے طاقتور ما فیہ نے ایل پی جی کی درامد پر ٹیکس لگوا کر گیس کی ایمپورٹ کو فیزیبل نہ ہونے دیا جسکی وجہ سے ایل پی جی ایمپورٹر نے گیس کی درآمد کم کر دی ۔ ایل پی جی کی درآمد میں کمی کے نتیجہ میں آج لوکل اور ایمپورٹڈ گیس کی قیمت میں 16سے 20ہزار روپے فی کلو کا فرق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر وزیر اعظم نے گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا نوٹس لیکر زمہ داروں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا تو آنے والے سردیوں میں ایل پی جی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :