سعودی عرب کی جانب سے بے دخل کیے گئے پاکستانی لاہور پہنچ گئے

بدھ 7 ستمبر 2016 10:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7ستمبر۔2016ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سعودی عرب حکومت کی جانب سے بے دخل کیے گئے پاکستانی سعودی ائیر لائنز کی پرواز نمبر738کے ذریعے لاہور پہنچ گئے۔ امیگریشن کے عملہ نے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کو ضروری کارروائی کے بعد گھروں کے بھجوادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے دوران چیکنگ سعودیہ میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر پر180پاکستانیوں کو اپنے ملک سے بے دخل کرتے ہوئے پاکستان بھجوادیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والے180پاکستانی سعودیہ میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہے۔ ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کے ویزے ختم ہوچکے ہے اور دستاویزات بھی نامکمل ہیں سعودی حکومت نے چیکنگ کے دوران پکڑے گئے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر پاکستانیوں کو پاکستان بھجوادیا۔ امیگریشن کے عملہ نے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کو ضروری کارروائی کے بعد گھروں بھجوادیا

متعلقہ عنوان :