پی آئی اے کے ذمہ 1 کھرب 77 ارب روپے کے واجب الادا قرضے ہیں،ادارے کو کرپشن اور غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے تباہ کیا گیا ، شیخ آفتاب
گوادر ائیرپورٹ کی تعمیر پر جلد تعمیراتی کام کا آغاز کردیا جائے گا‘ دیگر صوبوں کے افسران بلوچستان جانے کی خواہش نہیں رکھتے ہیں‘ اسلام آبادمیں موجودہ ہسپتال کی توسیع اور مزید تین نئے ہسپتال قائم کئے جائیں گے،وفاقی وزیر کا سینٹ میں اظہار خیال اسلام آبادمیں کسی بھی پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو فیس بڑھانے کی اجازت نہیں دی گئی ، طارق فضل چوہدری قائم مقام پریزائیڈنگ آفیسر نے پی آئی اے میں کرپشن اور بلوچستان کے افسران کے ساتھ امتیازی سلوک کے معاملات متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے
جمعرات 8 ستمبر 2016 11:20
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2016ء) سینیٹ کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کے ذمہ 1 کھرب 77 ارب روپے کے واجب الادا قرضے ہیں‘ پی آئی اے کو کرپشن اور غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے تباہ کیا گیا ہے‘ گوادر ائیرپورٹ کی تعمیر پر جلد تعمیراتی کام کا آغاز کردیا جائے گا‘ اسلام آبادمیں کسی بھی پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو فیس بڑھانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے ‘ دیگر صوبوں کے افسران بلوچستان جانے کی خواہش نہیں رکھتے ہیں‘ اسلام آبادمیں موجودہ ہسپتال کی توسیع اور مزید تین نئے ہسپتال قائم کئے جائیں گے۔
قائم مقام پریزائیڈنگ آفیسر نے پی آئی اے میں کرپشن اور بلوچستان کے افسران کے ساتھ امتیازی سلوک کے معاملات متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے ہیں۔ بدھ کے روز ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران پی آئی اے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا کہ پی آئی اے کے ساتھ سابقہ ادور میں بہت برا سلوک کیا گیا ہے سابقہ دور میں طیاروں کی مرمت کرنے کی بجائے خراب ہوین کے بعد گراؤنڈ کردیئے جاتے اور ان کے پرزے دیگر طیاروں میں استعمال کئے جاتے رہے ہیں جس سے 34 طیاروں کو بیڑا 9 جہازوں تک محدود ہوگیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پی آئی اے کو فوری طور پر سولہ ارب روپے فراہم کئے پی آئی اے کی بہتری کیلئے کچھ جہاز ویٹ لیز پر لئے اور اس کے بعد ڈرائی لیز پر جہاز لئے اس وقت پی آئی اے کے پاس 38 جہاز ہیں اور انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی درستگی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے مجموعی قرضے 177 ارب تک پہنچ چکے ہیں نان فلیٹ لون 160 ارب سے زیادہ جبکہ فلیٹ لون 17 ارب روپے سے زیادہ ہیں جس کی تفصیلات فراہم کردی جائے گی اہوں نے کہ اکہ پی آئی اے کو کرپشن اور غلط منصوبہ بندی نے تباہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ پی آئی ایکی تباہی کی ذمہ داری کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی کو بھیجا جائے جس پر قائم مقام صدر پریزائیڈنگ آفیسر نے پی آئی اے میں کرپشن اور غلط منصوبہ بندی کے معاملے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 8 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
رائے ونڈ جانے کا فیصلہ درست نہیں، عمران خان سے بات کروں گا: چودھری شجاعت
-
اے کیو خان ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹرشوکت ورک کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
-
کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے کرپشن کے خلاف احتجاج پر پولیس کا لاٹھی چارچ
-
چین نے سندھ حکومت کو توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبوں میں تعاون کی پیشکش کردی
-
حکمرانوں کا یوم حساب قریب ہے ،احتساب سے بھاگنے والوں کو ایک دن حساب دینا ہی پڑتا ہے ،سرا ج الحق
-
حکومت مسلسل تیسرے سال بھی بجٹ خسارے کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام، کفائت شعاری کے دعوے بھی کھوکھلے نکلے
-
الیکشن کمیشن ،ین اے 63 جہلم سے ضمنی انتخابات میں لیگی امیدوار راجہ مطلوب مہدی کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری
-
سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کا معاملہ، جدہ میں پاکستانی سفارتخانے نے وزیراعظم کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے
-
آج پی اے سی اجلاس میں ایف بی آر نیب پانامہ لیکس بارے تحقیقات بارے آگاہ کریگا
-
آف سپنر سعید اجمل کا پرانا جادو واپس آنے لگا
-
ڈنمارک ٹیکس چوری کے الزام میں پانامہ لیکس پیپرزخریدنے والاپہلاملک بن گیا
-
امریکہ میں طیاروں کی ٹکر،ایک چھوٹاطیارہ گرکرتباہ ، 3افرادہلاک
-
16 سالہ لڑکی نے بچوں کے نام رکھنے سے 48 ہزار پاوٴنڈ کما لیے
-
مس جاپان عوامی رائے بدلنے کی خواہاں
-
مصر: دو مختلف حادثات میں 22 افراد ہلاک
-
بھارت: کالے جادو سے پڑوسیوں کو قتل کرنے کاالزام
-
ترکی اور امریکہ رقہ میں مشترکہ کارروائی کے لیے تیار ہیں ، ترک صدر
-
شہروں کے میئرز کے لیے خصوصی سکول متعارف
-
میرا خواب پاکستان کی ترقی ، مخالفین کی باتوں کا جواب عوام دے رہے ہیں،نوازشریف
-
20ہزار انٹیلی جنس آپریشنز سے خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کیا،وزیرداخلہ
-
بھارت میں پاکستا نی ہائی کمشنر عبدالباسط کی دفتر خارجہ طلبی،بھارتی ہائی کمشنر سے ناروا سلوک پر احتجاج ریکارڈ کروایا گیا
-
پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری،سندھ میں گیس کا ذخیرہ دریافت
-
پی آئی اے کے ذمہ 1 کھرب 77 ارب روپے کے واجب الادا قرضے ہیں،ادارے کو کرپشن اور غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے تباہ کیا گیا ، شیخ آفتاب
-
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص کیلئے” جس طرف“ بھی جانا پڑا جائینگے: ڈاکٹر طاہر القادری
-
عمران خان نے چیئر مین ایف بی آر پر الزامات کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ، تردید کرتے ہیں،اسحاق ڈار
-
بجٹ سیشن میں پارلیمنٹیرین 65لاکھ کے کھانے ڈکار گئے، وزارت خزانہ نے بل ادا کر دیا
-
عمران خان کا24ستمبر کو رائیونڈ جانے کا اعلان، حکومتی مشینری سرجوڑ کر بیٹھ گئی
-
انشاء اللہ نواز شریف جلد نا اہل ہو جائیں گے،زعیم قادری کی زبان پھسل گئی
-
پاکستانی نژاد عابد قریشی پہلے وفاقی امریکی مسلم جج نامزد
-
صوابی،ضلع کونسل کیلئے مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار آصف اقبال قتل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.