بجٹ سیشن میں پارلیمنٹیرین 65لاکھ کے کھانے ڈکار گئے، وزارت خزانہ نے بل ادا کر دیا

جمعرات 8 ستمبر 2016 11:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی کے اراکین بجٹ سیشن کے دوران سرکاری خزانہ سے65لاکھ روپے کے پر تعیش کھانے ڈکار گئے۔ وزارت خزانہ نے یہ 65لاکھ روپے کیٹرنگ ایجنسی کو ادا کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

بجٹ سیشن کے دوران وزارت خزانہ نے اراکین پارلیمنٹ کے لئے مفت کھانوں کا اہتمام کیا تھا جس پر مجموعی طور پر65لاکھ روپے اخراجات آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو کی خواہش پر پارلیمنٹیرین کے لئے ناشتہ میں سری پائے چنے اور دیسی گھی کا حلوہ جبکہ دوپہر کے کھانے میں مٹن کڑاہی۔ فش وغیرہ کا اہتمام کیا گیا تھا جس کا بوجھ غریب قوم نے اٹھایا ہے۔ آڈٹ حکام نے ان اخراجات کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :