انشاء اللہ نواز شریف جلد نا اہل ہو جائیں گے،زعیم قادری کی زبان پھسل گئی

جمعرات 8 ستمبر 2016 11:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8ستمبر۔2016ء) ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری کی زبان پھسل گئی ،انہوں نے نے کہا ہے کہ انشاء اللہ نواز شریف جلد نااہل ہوجائیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زبان پھسل گئی اور انہوں نے کہاکہ عمران خان کی بجائے انشاء اللہ نواز شریف جلد نااہل ہو جائیں گے کہہ دیا انہوں نے مزید کہ دھرنا کی سیاست قبول نہیں عمران خان کی سیاست عنقریب ختم ہوجائے گی ۔ عمران خان الجھن کا شکار ہو چکے ہیں۔ صحافیوں کی طرف سے اصلاح کرانے پر زعیم قادری نے دوبارہ کہا کہ عمران خان 90 کے اندر انشاء اللہ نااہل ہوجائیں گے ۔