امریکی سینیٹ کمیٹی نے پاکستان پر پابندیوں کا امکان مسترد کردیا، این ایس جی میں بھارتی شمولیت کی حمایت نہ کرنے کی تجویز

جمعہ 9 ستمبر 2016 11:06

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9ستمبر۔2016ء ) امریکی سینیٹ کمیٹی نے پاکستان پر پابندیوں کے امکان کو مسترد جبکہ نیوکلیئر سپلائر گروپ میں بھارتی شمولیت کی حمایت نہ کرنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی ہے، اسکے جوہری پروگرام میں وسعت بھارت کی وجہ سے آئی، پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ کا خطرہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان سے متعلق امریکی سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاک بھارت تعلقات پر بھی بحث ہوئی۔

(جاری ہے)

امریکی سینیٹ کمیٹی نے پاکستان پر پابندیوں کا امکان مسترد کر دیا ،کمیٹی کا کہنا تھاکہ پاکستان کی امداد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نتائج سے مشروط کی جائے ۔چیئرمین سینیٹ کمیٹی باب کارکر نے کہا کہ پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی ہے ۔ امریکی تجزیہ کارکا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کی معیشت بہتر کرے گا ، سینیٹ کمیٹی نے نیوکلیئر سپلائر گروپ میں بھارتی شمولیت کی حمایت نہ کرنے کی تجویز دی ۔ سینیٹر زباب مارکی نے کہا کہ پاکستان کے جوہری پروگرام میں وسعت بھارت کی وجہ سے آئی ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری جنگ کا خطرہ ہے ۔امریکی تجزیہ کار کے مطابق پاکستان کا جوہری پروگرام بھارتی جارحیت سے تحفظ کے لئے ہے۔

متعلقہ عنوان :