مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان چل بسا

جاری انتفادہ کے دوران شہید ہونے والوں کی تعداد 96ہو گئی

پیر 12 ستمبر 2016 10:44

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2016ء)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے زخمی ہونے والا کشمیری نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ضلع بڈگام کے علاقے وڈون کا رہائشی نوجوان جاوید احمد ڈار 5اگست کو بھارتی فورسز کی طرف چلائے جانے والے پیلٹ لگنے سے زخمی ہو اتھا۔

(جاری ہے)

جاوید احمد کی شہادت سے 8جولائی کو بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ممتاز مجاہد کمانڈر برہان مظفر وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد مقبوضہ وادی میں شہیدہونے والے کشمیریوں کی تعداد بڑھ کو 96ہو گئی ہے جبکہ بھارتی فورسز کی طرف سے گزشتہ 65روز کے دوران پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کے نتیجے میں11 ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔