سینٹ خزانہ کمیٹی کی بجلی بلوں میں وصول کئے جانیو الے جنرل سیلز ٹیکس سمیت تمام سرچارج ختم کرنے کی سفارش

پیر 12 ستمبر 2016 10:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12ستمبر۔2016ء)سینٹ خزانہ کمیٹی نے گھریلو صارفین سے بجلی کے بلوں میں وصول کئے جانیو الے جنرل سیلز ٹیکس سمیت تمام سرچارج ختم کرنے کی سفارش کی ہے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کی جانب سے سینٹ میں پیش کئے جانے والے رپورٹ میں ایف بی آر حکام نے بتایا کہ بجلی کے بلوں پر صارفین سے17فیصد سیلز ٹیکس 2013سے وصول کیا جا رہا ہے جبکہ 5فیصد ایکسٹرا ٹیکس ان صنعتی صارفین سے وصول کیا جاتا ہے جو ٹیکس ادا نہیں کرتے ہیں جبکہ گھریلو صارفین جو ٹیکس ادا نہیں کرتے ہیں ان سے2فیصد ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلز ٹیکس کے علاوہ دیگر تمام سرچارج بجلی صارفین سے وزارت پانی و بجلی وصول کرتی ہے۔ کمیٹی نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام سے بجلی صارفین سے وصول کئے جانے والے سیلز ٹیکس ، ایڈیشنل ٹیکس اور سرچارج ختم کرنے کے لئے دوبارہ پالیسی تیار کرنے کی سفارش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :