کو ن کہا ں عید منا ئے گا

مختلف سیاسی شخصیات و وفاقی اور صوبائی وزرا کی اکثریت عیدالاضحی منانے اپنے آبائی علاقوں میں عید منا ئیں گے صدر مملکت ممنون حسین نے منیٰ سعودی عرب میں عید منائی،وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،میاں حمزہ شہباز عید الاضحی جاتی امرا رائے ونڈ میں منائیں گے

منگل 13 ستمبر 2016 09:03

اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13ستمبر۔2016ء) ملک کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کون کہاں عید منائے گا ؟ کس نے کہاں عید منائی ؟مختلف سیاسی شخصیات و وفاقی اور صوبائی وزرا کی اکثریت عیدالاضحی منانے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ چکی ہے ۔جبکہ پنجاب بھر میں ہزار وں قیدی جیلوں میں عید الاضحی منائیں گے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے منیٰ سعودی عرب میں عید منائی ۔

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری لندن میں عیدالاضحی منائیں گے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیّد خورشید شاہ سکھرمیں عید منائیں گے ۔تحریک انصاف کے قائد عمران خان بنی گالہ میں نماز کی ادائیگی کے بعد لاہورمیں عید الاضحی منائیں گے،وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،میاں حمزہ شہباز عید الاضحی جاتی امرا رائے ونڈ میں منائیں گے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ لاہور میں،،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک عید الاضحی نوشہرہ میں اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں منائیں گے ۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عید لاہور میں منائیں گے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال پھول نگر میں عیدالاضحی منائیں گے۔ سابق صدر پرویز مشرف عید الاضحی کراچی میں منائیں گے اورسابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اپنے آبائی شہر گوجر خان میں عید نماز ادا کریں گے اور لوگوں سے عید ملیں گے۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاڑکانہ میں عید الاضحی منائیں گے ۔

سابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی مخدوم جاوید ہاشمی،تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی ،وفاقی وزیر سکندر بوسن،عید الاضحی اپنے آبائی شہر ملتان میں منائیں گے جبکہ سابق وفاقی وزیر سیّد حامد سعید کاظمی عید الاضحی اڈیالہ جیل میں منائیں گے۔محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلام آباد، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد اور اعجاز الحق راولپنڈی،مسلم لیگ فنکشنل کے رہبر پیر پگاڑا پیر جوگوٹھ خیر پور،مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی اورچوہدری شجاعت حسین گجرات میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد قربانی کا فریضہ ادا کریں گے ،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق منصورہ لاہورمیں عید الاضحی منائیں گے،جماعت الدعوة کے رہنما پروفیسر حافظ محمد سعید مرید کے لاہور، سنیٹر پروفیسر ساجد میر سیالکوٹ، معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے عید الاضحی سعودی عرب میں منائی ۔

سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان ڈاہا،ایم پی اے نشاط احمد ڈاہا خانیوال میں،جمعیت علماء اسلام کے مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان،مولانا سمیع الحق اکوڑہ خٹک،،سردار ذوالفقار خان کھوسہ اور دوست محمد کھوسہ ڈیرہ غازی خان میں،سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی روجھان جمالی،وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عشرت العباد کراچی میں،رکن قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس اور صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید منیس ٹبہ سلطان پور میں،سابق اسپیکر قومی اسمبلی سیّد فخر امام اور بیرسٹر رضا حیات ہراج ملتان میں،ایم پی اے رانا بابر حسین میاں چنوں،ممبر قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ وہاڑی میں، ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر جہانیاں ، سابق چیف سیکریٹری پنجاب لاہور ، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری کرم داد واہلہ جہانیاں ، ممبر صوبائی اسمبلی نواب زادہ عبدالرزاق نیازی خانیوال ، سابق ممبر قومی اسمبلی ملک غلام مرتضی میتلا کوٹ والا، سابق صوبائی وزیر خالد اقبال رندھاوا جہانیاں، سابق ممبر صوبائی اسمبلی میاں نوید جہانیاں، سابق ممبر صوبائی اسمبلی ارشد حسین میتلا کوٹ سخی نور محمد، سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیر محمد جمیل شاہ خانیوال، مرکزی جنرل سیکریٹری اہلسنت والجماعت چک 112/10-Rجہانیاں، معروف بزنس مین خالد جاوید ارائیں یوگنڈا، معروف بینکار چوہدری سعید اقبال جہانیاں، جسٹس ریٹائرڈ چوہدری صغیر احمد چک 126/10-Rجہانیاں ، معروف صنعت کار پیپلز پارٹی کے امید وار قومی اسمبلی اسد اقبال گل چک 140/10-Rجہانیاں، ضلعی صدر مسلم لیگ ن راؤ سعادت علی خان جہانیاں، سابق تحصیل ناظم ملک اظہر حیات اعوان ملتان، معروف سرجن و فزیشن ڈاکٹر محمد حنیف بھٹی جہانیاں، سابق تحصیل ناظم وحید اختررندھاواجہانیاں، سابق صدر چیمبر آف کامرس خانیوال چوہدری ضیاء الرحمن جہانیاں، معروف آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر نوید صادق جہانیاں، بریگیڈےئر غلام رسول طارق کراچی، ڈائیریکٹر انفارمیشن ریٹائرڈ سید گلزار حسین مشہدی لاہور، پیپلز پارٹی کے امیدوار صوبائی اسمبلی فواد احمد رندھاوا امریکہ، تحریک انصاف کے رہنما میاں محمد جاوید جہانیاں، بیرسٹر حمزہ رندھاوا لاہور، سابق صدر چیمبر آف خانیوال وحید سردار سندھو ،بار ایسوسی ایشن جہانیاں کے سابق صدر لطیف خان خٹک چک نمبر57دس آرجہانیاں، سینئر صحافی محمد عارف سعید ، جہانیاں میں عید الاضحی منائیں گے جبکہ ،امیر جماعت اسلامی ضلع خانیوال ڈاکٹر عمران فاروق ،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اصغر نے حجاز مقدس میں عید الاضحی منائی۔

دوسری جانب جہاں لاکھوں اہل وطن اپنے عزیز و اقارب دوست احباب کے ہمراہ عید کی خوشیاں منائیں گے وہیں صوبہ پنجاب کی 32جیلوں میں مختلف جوائم کے سلسلے میں بندہزاروں قیدی اپنے پیاروں سے دور جیلوں میں عید الاضحی منائیں گے۔