وزیر اعظم سے شہباز شریف کی ملاقات ،اورنج لائن ٹرین پر بریفنگ دی

جمعہ 16 ستمبر 2016 11:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے اپنے لاہور میں قیام کے دوران عیدالاضحی کے دوسرے روز وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے تفصیلی ملاقات کی اور ان سے پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ رائیونڈ مارچ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

حکومتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اورنج لائن ٹرین کے پروجیکٹ کے حوالے سے وزیراعظم کو مکمل بریفنگ دی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیراعظم نے اس منصوبے کی تکمیل کے حوالے سے ضرورت پڑنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو مختلف ترقیاتی منصوبوں کی مد میں رواں مالی سال کے بجٹ میں دئیے گئے فنڈز سے کٹوتی کی اجازت بھی دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :