جنوبی کیرولینا میں جاری پاک امریکا مشترکہ انسپائرڈ گمبٹ مشقیں اختتام پذیر

جمعہ 16 ستمبر 2016 11:17

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2016ء) جنوبی کیرولینا میں جاری پاک امریکا مشترکہ انسپائرڈ گمبٹ مشقیں اختتام پذیر ہو گئیں ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلق عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک امریکا کی جانب سے مشترکہ جنگی مشقیں اختتام پذیر ہو گئی ہیں ، 9روزہ انسپائرڈ گمبٹ مشقیں جنوبی کیرولینا میں ہوئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک امریکہ مشترکہ جنگی مشقوں کا مقصد دہشتگردی کے خلاف تجربات سے استفادہ حاصل کرنا تھا۔ مشقوں میں سپیشل سروسز گروپ ایوی ایشن دستوں نے حصہ لیا۔