میاں چنوں میں غیرت کے نام پر 3 بچوں کی ماں آشنا سمیت قتل

خالدہ اور اس کے آشنا مختار احمد کو قتل کر کے لاشیں درخت سے لٹکا دی گئیں خالدہ اور اس کے آشنا کو باپ، شوہر اور بھائی نے مل کر قتل کیا، پولیس

جمعہ 16 ستمبر 2016 11:17

میاں چنوں( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2016ء )حیدر آباد میں ناجائز تعلقات کے شبے میں 3 بچوں کی ماں اور اس کے آشنا کو غیرت کے نام پر قتل کر کے لاشیں درخت سے لٹکا دی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقے حیدرآباد چک نمبر 56 کی رہائشی خالدہ کے مختار احمد نامی شخص کے ساتھ ناجائز مراسم چلے آ رہے تھے اور گھر والے پہلے بھی خالدہ کو اس قسم کی حرکات سے روک چکے تھے لیکن گزشتہ رات گئے جب مختار اپنی محبوبہ کو ملنے گھر آیا تو لڑکی کے والد ریاض، خاوند جاوید اور بھائی شہباز نے دونوں کو پکڑ کر درخت کے ساتھ لٹکایا اور دونوں کو گلے میں پھندے ڈال کر پھانسی دے دی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ خالدہ 3 بچوں کی ماں تھی اور اس کے اپنے ماموں زاد کزن مختار احمد سے مراسم تھے۔

متعلقہ عنوان :