محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان بہتر مالی حالات نہ ہونے کے باعث اس برس قربانی کا فریضہ ادا نہ کر سکے

جمعہ 16 ستمبر 2016 10:44

لاہور (( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16ستمبر۔2016ء) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان بہتر مالی حالات نہ ہونے کے باعث اس برس قربانی کا فریضہ ادا نہ کر سکے ہیں. تفصیلات کے مطابق محسن پاکستان اور معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنی مالی حالات بہتر نہ ہونے کے باعث اس برس قربانی نہیں کر سکے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ان کے پڑوسیوں کو معلوم ہے کہ وہ غریب اور بے روزگار ہیں اس لیے وافر مقدار میں گوشت بھیج دیتے ہیں۔