جنوبی افریقہ میں ائر سپیس اینڈ ڈیفنس نمائش، پاکستانی مشتاق طیاروں نے دھوم مچادی

مختلف ممالک نے طیاروں میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے ،ترجمان پاک فضائیہ

ہفتہ 17 ستمبر 2016 11:19

اسلام آباد،جوہانسبرگ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17ستمبر۔2016ء ) جنوبی افریقہ کے شہر یٹوریا میں جاری افریقن ائر سپیس اینڈ ڈیفنس نمائش میں پاکستانی ساختہ سپر مشتاق طیاروں نے دھوم مچادی ، مختلف ممالک کے نمائندوں نے طیارے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہر یٹوریا میں افریقن ائر سپیس اینڈ ڈیفنس نمائش جاری ہے اس نمائش میں پاکستان کے سپر مشتاق طیارے نے شاندار فضائی کرتب دکھائے جسے حاضرین نے خوب سراہا سپر مشتاق طیارے کی دھوم کے باعث مختلف ممالک کے نمائندوں نے طیارے میں گہری دلچسپی ظاہر کی ۔

متعلقہ عنوان :