عمران خان کا سندھ پولیس کے معاملات میں وزیر اعظم کی سیاسی مداخلت پر تشویش کا اظہار

اتوار 18 ستمبر 2016 13:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2016ء)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سندھ پولیس کے معاملات میں وزیر اعظم کی سیاسی مداخلت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ایس ایس پی راوٴ انوار کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنما کی گرفتاری کو سیاست کا شکار کر دیا گیا ۔ترجمان چیئرمین تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے احکامات پر مرکزی حکومت نے ایم کیو ایم رہنما کی رہائی اور ایس ایس پی کی معطلی کیلئے مداخلت کی ۔

(جاری ہے)

قانونی طور پر اپنے فرائض کی بجاآوری کرنے والے پولیس آفیسر کو وزیر علیٰ سندھ کے ذریعے اسکے عہدے سے معطل کیا گیا ۔سندھ اور پنجاب میں اسی قسم کی سیاسی مداخلت کے باعث پولیس امن عامہ کے قیام میں بری طرح ناکام ہے ۔انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں اس نوعیت کی سیاسی مداخلت کا تصور تک ناممکن ہے ۔پختونخوا میں پولیس اپنے فرائض کی بجاآوری میں مکمل طور پر خودمختار ہے ۔پانامہ انکشافات کی تحقیقات کے معاملے سے وزیر اعظم انتہائی خوفزدہ ہیں ۔پانامہ تحقیقات سے بچنے کیلئے وزیر اعظم پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کی خوشامد میں کسی بھی حدتک جانے کو تیار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :