کارکن پرامن رہیں ، تحریک انصاف کے مارچ کو سنجیدہ نہ لیں ، مریم نواز

عمران خان بے روزگار انسان ہیں ، یہ سب وقت گزار ی کیلئے کررہے ہیں ، پیغام

اتوار 18 ستمبر 2016 13:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18ستمبر۔2016ء)وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگی کارکن پرامن رہیں اور تحریک انصاف کے مارچ کو سنجیدہ نہ لیں،عمران خان ایک بے روزگار شخص ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کے کارکن کو تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے،کارکنوں کو تحمل اور پرامن رہنا چاہئے،کارکنو ں کو بڑی تعداد میں رائیونڈ نہیں آنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک بے روزگار انسان ہے ان کے پاس کرنے کیلئے کوئی کام نہیں وہ یہ صرف وقت گزاری کیلئے کر رہے ہیں