اوڑی واقعہ ،پاک بھارت ڈی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ،ایل او سی کی تازہ صورتحال پر گفتگو

واقعہ کے بعد بھارتی الزامات قبل از وقت اور بے بنیاد ہیں ، بھارت کے پاس ثبوت ہے تو فراہم کر ے ،پاکستانی ڈی جی ملٹری آپریشن کا بھارتی ہم منصب سے مطالبہ

پیر 19 ستمبر 2016 11:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے علاقے اوڑی میں بھارتی فوجی کیمپ پر حملے کے بعد پاک بھارت ڈی جی ملٹری آپریشنز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے جس میں لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی گئی ہے ۔پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ بھارت کی درخواست پر قائم ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارت کے ڈی جی ملٹری آپریشن نے گزشتہ سہ پہر پاکستانی ہم منصب سے ہاٹ لائن پر رابطہ کیا،دونوں رہنماؤں نے لائن آف کنٹرول کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔پاکستان نے اوڑی واقعہ کے بعد پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا اور کہا کہ بھارتی الزامات قبل از وقت اور بے بنیاد ہیں، ایل او سی پر پاکستانی سرزمین سے دخل اندازی ممکن نہیں، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈی پر سخت انتظامات موجود ہیں، بھارت کے پاس ثبوت ہے تو فراہم کر دے ، پاکستانی ڈی جی ملٹری آپریشن نے بھارتی ہم منصب سے اس حوالے سے قابل عمل معلومات فراہم کرنے کو کہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :