امریکا کا اقوام متحدہ اجلاس میں پا ک بھا رت تنا زعا ت میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ
کشمیر اور بلو چستا ن کے معاملے پر دونو ں مما لک کی حما ئیت نہیں کر یں گے بہتر ہے کہ مسا ئل با ت چیت کے ذریعے حل کیے جا ئیں ، تر جما ن امر یکی محکمہ خا رجہ
پیر 19 ستمبر 2016 11:06
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2016ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کا معاملہ اٹھانے کی تیاری کررہا ہے جبکہ انڈیا نے اس کا جواب بلوچستان کا معاملہ اٹھاکر دینے کی منصوبہ بندی کی ہے تاہم امریکا نے واضح کردیا ہے کہ وہ اس تناظر میں کسی کی حمایت نہیں کرے گا اور غیر جانبدار رہے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کشمیر کے حوالے سے امریکی پالیسی واضح کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہم یہ کہہ چکے ہیں کہ ہمارا موقف تبدیل نہیں ہوا اور ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اور ہندوستان اس مسئلے کو باہمی طور پر حل کریں‘۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل میں قرار داد پیش کرنے میں امریکا کا بھی کردار تھا جس میں کشمیریوں کو پاکستان یا ہندوستان کے ساتھ الحقاق کے لیے استصواب رائے کا حق دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔(جاری ہے)
تاہم گزشتہ دہائیوں کے دوران امریکا کے موقف میں تبدیلی آگئی ہے اور اب وہ کہتا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کو مسئلہ کشمیر پر دوطرفہ بات چیت کرنی چاہیے۔
21 اپریل 1948 کو سیکیورٹی کونسل نے اپنے 286 ویں اجلاس میں مذکورہ قرار داد کو منظور کیا تھا اور اس کے دیگر اسپانسرز میں بلجیم، کینیڈا، چین، کولمبیا اور برطانیہ شامل تھے۔جب محکمہ خارجہ کے ترجمان سے پوچھا گیا کہ وہ پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر اٹھانے کی حکمت عملی کو کس طرح دیکھتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ ’یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ کہاں اور کس سے بات کرتے ہیں‘۔واضح رہے کہ کشمیر میں دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری کشیدگی میں اب تک 100 کے قریب کشمیری ہلاک اور 10 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔اس صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق شہزادہ زید رعد زید الحسین نے کہا تھا کہ کشمیر میں ہلاکتوں کی بین الاقوامی سطح پر تحقیقات اب ناگزیر ہوچکی ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی ہندوستان سے درخواست کی تھی کہ وہ اس کے نمائندوں کو کشمیر تک رسائی دے تاہم اجازت دینے کے بجائے انڈٰین عدالت نے بین الاقوامی تنظیم کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔اسلام آْباد میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان بھرپور طریقے سے کشمیر کا معاملہ اٹھائے گا۔جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم نواز شریف نیویارک پہنچ چکے ہیں اور وہ 21 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جبکہ ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج 26 ستمبر کو خطاب کریں گی۔نواز شریف نے دنیا بھر میں کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے کے لیے 20 ارکان پارلیمنٹ کو نامزد کیا تھا ان میں سے سینیٹر مشاہد حسین اور آزاد جموں کمشیر کے صدر مسعود خان آئندہ ماہ واشنگٹن کا دورہ کریں گے اور مسئلہ کشمیر سے امریکی تھنک ٹینکس اور امریکی رہنماوٴں کو آگاہ کریں گے۔ہندوستان اور جنرل اسمبلی کے اجلاس اور دیگر عالمی فورمز میں پاکستان کی جانب سے مسئلہ کشمیر اٹھانے کا جواب بلوچستان کا معاملہ اٹھاکر دینے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اور اس کا موقف ہے کہ ’بلوچ قوم بھی پاکستان سے آزادی چاہتی ہے اور انہیں عالمی تعاون کی ضرورت ہے‘۔ہندوستان امریکا میں بعض بلوچ رہنماوٴں کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کے باہر احتجاج کی کوششوں کی بھی حمایت کررہا ہے۔پاکستان اور ہندوستان دونوں کی خواہش ہے کہ امریکا اس معاملے میں ان کے موقف کی حمایت کرے تاہم بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ امریکا نے کسی کی طرف داری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جان کربی کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر دو طرفہ مذاکرات کی بات کرنا پاکستان کے لیے مایوس کن ہے تاہم بلوچستان کے حوالے سے ان کا بیان ہندوستان کے لیے بھی زیادہ خوش آئند نہیں تھا اور انہوں نے واضح طور پر یہ کہہ دیا تھا کہ امریکا پاکستان کی علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور بلوچستان کی آزادی کی حمایت نہیں کرتا۔علاوہ ازیں جان کربی نے اپنی پریس بریفنگ میں کراچی کی موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم کراچی کی صورتحال کو انتہائی قریب سے مانیٹر کررہے ہیں، ہمیں علم ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ایم کیو ایم کے بعض رنماوٴں کو گرفتار کیا ہے جبکہ ان کے دفاتر کو بند اور مسمار بھی کیا جارہا ہے‘۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے محکمہ خارجہ کو باضابطہ طور پر کوئی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں یا خدشات ظاہر کیے گئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ ’میں اس بارے میں علم نہیں کہ ایم کیو ایم کے کسی رکن نے باضابطہ طور پر ہم سے اپنے خدشات کا اظہار کیا ہو‘۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسے معاملات پر اپنے پاکستانی ہم منصبوں سے معمول کے مطابق رابطے کرتے رہتے ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 19 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
چینی خاتون کوپاکستانی لڑکے کی محبت ملتان کھینچ لائی
-
مقبول ابڑو کانے پی پی پی سے تعلق توڑدیا،ساتھیوں کے ہمراہ پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی
-
کوئٹہ،اے این پی کے سرگرم رہنماء ملک سعداللہ ماماانتقال کرگئے
-
جہانگیر ترین کا پارٹی کے یوتھ ونگ کو مرکزی اور صوبائی سطح پر تحلیل کرنے کانوٹیفکیشن ، جماعت میں بغاوت کی فضا پیدا ہوگئی
-
سندھ کے تمام شہر ہمارے ہیں، پیپلز پارٹی بشمول کراچی صوبے کے کسی شہر سے دستبردار نہیں ہوگی، پی پی رہنماء
-
نندی پور پاور پراجیکٹ میں آئل ٹینکر زکا ریکارڈ ضائع کرنے سے متعلق معاملے کی تحقیقات، سیکیورٹی گارڈ ذمہ دار قرار
-
کراچی ، موٹرسائیکل سواروں کی شامت،ڈی آئی جی نے ہیلمٹ نہ پہنے پرایک ہزار جرمانے کی سفارش کردی
-
سات ماہ میں تھری جی اور فورجی صارفین کی تعداد میں 37 فیصد اضافہ ریکارڈ
-
شام میں جنگ بندی کے بعد باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر فضائی حملے ،کئی افراد زخمی
-
امریکی ریاست نیویارک میں دھماکا، 29افراد زخمی
-
روس کا امریکا پر’داعش‘ سے گٹھ جوڑ کا الزام
-
سعودی شہر دمام میں فائرنگ سے دو سعودی پولیس اہلکار جاں بحق
-
بر طا نیہ ،عالم دین کے قتل میں معاونت پر ملزم کوعمر قید کی سزا سنا دی گئی
-
امریکی ریاست منیسوٹا کے شاپنگ مال میں ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے 8 افراد کو زخمی کر دیا ،حملہ آورہلاک
-
یورپی باشندوں کو مہاجرین کا کھلے دل سے استقبال کرنا چاہیے۔ پوپ فرانسس
-
ناول بچانے کے لیے امریکی مصنف آگ میں کْود گیا
-
مقبو ضہ کشمیر ، بارہ مولہ میں بھا رتی فوجی ہیڈکوارٹرز پر حملہ ،17 اہلکار ہلاک،متعدد زخمی
-
اوڑی واقعہ ،پاک بھارت ڈی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ ،ایل او سی کی تازہ صورتحال پر گفتگو
-
رائیونڈ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، مارچ سارے پاکستان سے شروع ہوگا،عمران خان
-
امریکا کا اقوام متحدہ اجلاس میں پا ک بھا رت تنا زعا ت میں غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ
-
فوجی چھاوٴنی پر حملہ پاکستان کا کام لگتا ہے، بھارتی وزیر داخلہ کی الزام تراشی
-
وزیراعظم نوازشریف نیویارک پہنچ گئے ،بدھ کوجنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
-
سوڈان کاکشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کااعادہ
-
وزیر اعظم نے پانامہ لیکس اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے قوم کے سوالوں کا جواب نہیں دیا :ڈاکٹر طاہرالقادری
-
کور کمانڈر پشاور کا مہمند ایجنسی کا دورہ،زخمیوں کی عیادت کی
-
ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار کو ہٹائے جانے کے بعد سندھ پولیس میں گروپ بندی شدت اختیار کرگئی
-
ڈاکٹر با بر اعوان کی عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات
-
کراچی آپریشن کسی مخصوص جماعت یا گروہ کیخلاف نہیں، ترجمان سندھ رینجرز کی وضاحت
-
بھارت کو جواب دینے کے لئے 100فیصد تیار ہیں،وزیر دفاع
-
ایبٹ آباد،سوتیلی ماں کے بھیانک تشدد کاشکارسات سالہ بچی نے ایڑھیاں رگڑرگڑکرجان دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.