سوڈان کاکشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کااعادہ

وینزویلامیں غیروابستہ تنظیم کے اجلاس کے موقع پرمشیرخارجہ سرتاج عزیزسے سوڈانی وزیرخارجہ ابراہیم نمزوزکاملاقات میں بھارتی فوج کی کشمیریوں پربربریت پراظہارتشویش،دفترخارجہ

پیر 19 ستمبر 2016 11:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2016ء)سوڈان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کااعادہ کیا۔دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ گزشتہ روزوینزویلامیں غیروابستہ تنظیم کے اجلاس کے موقع پرمشیرخارجہ سرتاج عزیزنے سوڈانی وزیرخارجہ ابراہیم نمزوزسے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔سوڈانی وزیرخارجہ نے بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پربربریت کے اقدام پرسخت تشویش کااظہارکرتے ہوئے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کااعادہ کیا

متعلقہ عنوان :