کراچی آپریشن کسی مخصوص جماعت یا گروہ کیخلاف نہیں، ترجمان سندھ رینجرز کی وضاحت

قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی آپریشن کیا جارہا ہے، ایک سیاسی جماعت نے ڈی جی رینجرز کو مخاطب کرکے منفی تاثر دیا،بیان

پیر 19 ستمبر 2016 11:08

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19ستمبر۔2016ء) ترجمان رینجرز نے وضاحت کی ہے کہ کراچی آپریشن کسی مخصوص جماعت یا گروہ کیخلاف نہیں، قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی آپریشن کیا جارہا ہے، ایک سیاسی جماعت نے ڈی جی رینجرز کو مخاطب کرکے منفی تاثر دیا۔ ترجمان سندھ رینجرز نے سیاسی جماعت کی جانب سے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعت نے ڈی جی رینجرز کو مخاطب کرکے منفی تاثر دیا، یہ تاثر دیا گیا کہ کراچی آپریشن کا ہدف خاص جماعت یا افراد ہیں، رینجرز کسی جماعت یا گروہ کیخلاف آپریشن نہیں کر رہی۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے کراچی آپریشن کر رہی ہے، شہر قائد میں دہشت گردی میں ملوث عناصر، جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن جاری ہے، جس کا مقصد کراچی میں دیرپا امن قائم کرنا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ڈی جی رینجرز بڑے ہیں، کسی بات پر ناراض ہیں تو خدا کے واسطے ناراضی بھول جائیں، مئیر کراچی نامزد ہوتے ہی مجھ پر ایک دن میں بیس جھوٹے مقدمات بنا دیئے گئے، گورنر سندھ کا کراچی کے معاملات میں دلچسپی لینا خوش آئند ہے۔