بھارت ہمسایہ ملکوں میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے: تہمینہ جنجوعہ

لاکھ بھارتی قابض فوج کو مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں ڈریکونین قوانین سے کشمیریوں کی آزادی سلب کی جارہی ہے، انسانی حقوق کونسل سے خطاب

منگل 20 ستمبر 2016 11:04

جنیوا( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت ہمسایہ ملکوں میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، 7 لاکھ بھارتی قابض فوج کو مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں ڈریکونین قوانین سے کشمیریوں کی آزادی سلب کی جارہی ہے۔ انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کونسل مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، بھارتی سیکیورٹی ، انٹیلی جنس ایجنسیوں کے طالبان سے روابط کے ثبوت دیے، پاکستان نے عالمی برادری کو بھی بھارت کے ملوث ہونیکے ثبوت دیے، پاکستان نے یو این سیکریٹری جنرل کوبھارت کے ملوث ہونیکے ثبوت فراہم کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان اورکراچی میں دہشتگردی کی حمایت کر رہا ہے،جبری گمشدگیوں سے متعلق چیرپرسن ایشین فیڈریشن خرم پرویزکوبھارت میں روکاگیا،خرم پرویز کوکونسل میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرنی تھی، بھارت ہمسایہ ملکوں میں دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے، 7 لاکھ بھارتی قابض فوج کو مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں ڈریکونین قوانین سے کشمیریوں کی آزادی سلب کی جارہی ہے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :