آئی فون 7 خریدنے کے لیے لوگوں نے روبوٹ کو قطار میں کھڑا کردیا

نیوزی لینڈ کی کمپنی نے صارفین کو طویل قطاروں سے بچانے کے لیے ان کی جگہ روبوٹ رکھنے کی پیشکش کی

منگل 20 ستمبر 2016 10:37

ویلنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20ستمبر۔2016ء ) کوئی نئی کتاب خریدنا ہو یا آئی فون کا نیا ماڈل، مغربی ممالک کے بے صبرے خریدار دکانوں پر گھنٹوں پہلے ہی طویل قطاریں لگالیتے ہیں تاکہ اسٹاک ختم ہونے سے قبل پہلی پراڈکٹ حاصل کرسکیں لیکن اب آئی فون 7 کی خریداری کے لیے لوگوں نے اپنی جگہ روبوٹ کو قطار میں کھڑا کردیا۔نیوزی لینڈ کی ایک کمپنی نے ایپل فون کے نئے ماڈل کی خریداری کے لیے 100 چھوٹے روبوٹ پر ان کے مالکان کے پرانے فون لگائے جن کے ڈسپلے پر ان کی تصاویر موجود تھیں۔

جب کہ اصل مالکان اپنے گھر یا دفتر میں تھے اور روبوٹ ان کی بجائے فون خریدنے کی قطار میں لگے ہوئے تھے۔کمپنی نے ایلفا ون روبوٹ کو انسانوں کی جگہ قطار میں لگانے کی پیشکش کی تو لوگوں نے اس میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

یہ ننھے روبوٹ چین میں تیار کیے گئے ہیں جو ڈانس کرسکتے ہیں۔ روبوٹ کراٹے کے وار دکھاتے ہیں اور وقفے وقفے سے اپنے اصل مالک تک ویڈیو پہنچاتے رہتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان روبوٹ کو بھی ایک اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔کمپنی کے مینیجر کا کہنا ہیکہ بعض لوگ تو چھوٹے خیموں کے ساتھ قطار میں لگ جاتے ہیں۔ یہ روبوٹ ایپل اسٹور کے باہر کھڑے رہتے ہیں اور جیسے ہی فون کی فروخت شروع ہوتی ہے وہ اپنے مالک کا ا آگاہ کرتے ہیں اور یوں اصل مالک آکرلائن میں لگ جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :