ایم کیوایم پاکستان نے ندیم نصرت ،واسع جلیل ،مصطفی عزیزآبادی اورقاسم علی رضاکورابطہ کمیٹی سے فارغ کردیا

یہ فیصلہ پارٹی قائدفاروق ستارکی زیرصدارت ایم کیوایم پاکستان کے اجلاس میں کیا گیا

بدھ 21 ستمبر 2016 11:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2016ء)ایم کیوایم پاکستان نے ندیم نصرت ،واسع جلیل ،مصطفیٰ عزیزآبادی اورقاسم علی رضاکورابطہ کمیٹی سے فارغ کردیا،ایم کیوایم پاکستان کااجلاس پارٹی قائدفاروق ستارکی زیرصدارت ہواجس میں ایم کیوایم کے کنونیئرندیم نصرت،مصطفی عزیزآبادی اوردیگرکورابطہ کمیٹی سے فارغ کرنے کافیصلہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

اجلا س میں ایم کیوایم کے نئے آئین کی بھی منظوری دی گئی اورفیصلہ کیاگیاکہ 23 اگست کی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے اورملکی سالمیت اوراستحکام کیخلاف رجحانات پربھی پارٹی رکنیت منسوخ ہو گی۔