حمزہ یوتھ ونگ نے رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے عمران خان کو انڈے مارنے والے کو موقع پر ہی ایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دینے کا اعلان کر دیا

بدھ 21 ستمبر 2016 11:11

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21ستمبر۔2016ء )پاناما لیکس کے بعد رائیونڈ مارچ کے حوالے سے مسلم لیگ نواز اور تحریک انصاف میں لفظی جنگ جاری ہے جو کسی بھی وقت خونی تصاد م کی شکل اختیار کر سکتی ہے ،پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں حمزہ یوتھ ونگ نے چےئرمین تحریک انصاف عمران خان کا رائیونڈ مارچ روکنے کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حمزہ یوتھ ونگ نے رائیونڈ مارچ روکنے کیلئے عمران خان کو انڈے مارنے والوں کیلئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یوتھ ونگ کے ارکان نے کہا ہے کہ رائیونڈ مارچ کے دوران عمران خان کے منہ کا نشانہ لیکر انڈہ اور ٹماٹر مارنے والے کو موقع پر ہی ایک لاکھ روپے کی رقم بطور انعام دی جائے گی اور جو جتنے انڈے مارے گا اسے اسی حساب سے رقم ادا کی جائے گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ لیگی کارکنوں نے رائیونڈ مارچ روکنے کی تیاریوں کے دوران گوجرانوالہ میں عمران خان کا پتلہ بنا کر انڈے مارنے کی پریکٹس بھی کی ہے جبکہ حمزہ یوتھ ونگ نے پی ٹی آئی کا علامتی جنازہ بھی نکالاگیا ہے۔

خیال رہے لیگی یوتھ ونگ نے گوجرانوالہ میں ڈنڈا بردار فورس بھی تشکیل دیدی ہے جس کے ذمے رائیونڈ مارچ روکنے کا کام لگایا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے بھی لیگی فورس کا مقابلہ کرنے کیلئے بلا بردار فورس تیار کر رکھی ہے

متعلقہ عنوان :