سانحہ مردان کے خود کش حملہ آور کا ڈی این اے ٹیسٹ لے لیا گیا

جمعہ 23 ستمبر 2016 11:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء) سانحہ مردان کے خود کش حملہ آور کے ڈی این اے ٹیسٹ لے لیا گیا ہے ۔اور ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ آج(جمعہ کو ) خیبر پختونخوا پولیس او ر قانون نافذکرنے والے اداروں کو فراہم کی جائیگی ۔ دو ہفتے قبل جوڈیشنل کمپلیکس مردان کے داخلی گیٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں پولیس کانسٹیبل جنید سمیت سولہ افراد نے جام شہادت نوش کیا تھا جس میں چار وکلاء بھی شامل تھے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور کے جسم کے بعض اعضاء ملنے کے بعداسے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے اسلام آباد منتقل کردیاگیاتھا۔ سانحہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب کاروائی کے دوران خودکش حملہ آور کے بعض معاونت کاروں کو بھی گرفتار کر لیاگیاتھا جن سے اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور غیر ملکی تھا جس کی عمر اٹھارہ سال تھی ڈی این اے ٹیسٹ میں خودکش حملہ آور کی شناخت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی گئی ہے جس کے بعد تحقیقات کادائرہ مزید وسیع کردیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :