آٹھ مقام ،مسافر بس دریائے نیلم میں جاگری، 28 افراد جاں بحق، تین زخمی

ہفتہ 24 ستمبر 2016 10:36

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء)مسافر بس دریائے نیلم میں جاگری 28 افراد جاں بحق تین زخمی۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع آٹھمقام بالائی نیلم کیل سے مظفرآباد جانے والی بس نمبرMZDX2170 نوسیری کے مقام پر نامعلوم وجوہات کی وجہ سے موڑ کاٹتے ہوئے دریائے نیلم میں جا گری ہے۔ اسٹنٹ کمشنر آٹھمقام سید شوکت گیلانی کے مطابق مسافر کوسٹر بلائی نیلم کیل سے مظفرآباد کی طرف جا رہی تھی ۔

شام چھ بجے کے قریب حادثہ پیش آیا ہے ۔ مقامی لوگ فوری جائے وقوع پر پہنچ کر رسکیو کرنے کی کوشش کی ہے لیکن بس مسافروں سمیت مکمل دریا میں ڈوب گئی ہے ۔پولیس کے مطابق چلہانہ چیک پوسٹ سے بس کے گزرتے وقت 30 کے قریب مسافر سوار تھے کنڈیکٹر چھلانگ لگا کر جان بچانے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بس کو فیصل نامی ڈرائیور سکنہ چلہانہ چلا رہا تھا۔ جبکہ مرنے والوں کے نام پتہ معلوم نہیں ہو سکے ہیں۔

اندھیرا اور دشوار گزار ہونے کی وجہ رسکیو کی کارائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔بس تقریبا!تین ہزار فٹ کی بلندی سے گری ہے کسی کے زندہ بچ جانے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر ضلع آٹھمقام اور ضلع مظفرآباد کی انتظامیہ کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو کی نگرانی کر نے ہیں۔سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر سے حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور حکومت کی طرف سے ہر قسم کی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :