روسی بری فوج کے دستے تاریخ میں پہلی بار فوجی مشقوں کیلئے پاکستان پہنچ گئے

پاک روس بّری افواج کی مشترکہ مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی، آئی ایس پی آر مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید بڑھانا ہے،200روسی فوجی حصہ لینگے

ہفتہ 24 ستمبر 2016 10:41

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23ستمبر۔2016ء ) روسی بری فوج کے دستے پہلی مرتبہ مشترکہ فوجی مشقوں کے لیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور روس کی بّری افواج کے درمیان ہونے والی یہ مشقیں دو ہفتے تک جاری رہیں گی۔پاکستان اور روس کی بری افواج کے درمیان ہونے والی ان مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید بڑھانا ہے۔

ان مشترقہ مشقوں میں دونوں ممالک کی جانب سے تقریباً دو سو فوجی حصہ لیں گے۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں ایک فوجی کیمپ پر شدت پسندوں کے حملے کے بعد انڈین ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں زور پکڑنا شروع ہوگئی تھیں کہ روس نے پاکستانی فوج کے ساتھ ہونے والی مشقوں کو منسوخ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس قبل گذشتہ برس اگست میں پاکستان اور روس کے درمیان ایم آئی 35 ہیلی کاپٹر کی خریداری کا معاہدہ بھی طے پایا تھا۔

معاہدے کے تحت پاکستان روس سے چار ایم آئی 35 ہیلی کاپٹرز خریدے گا۔جون 2015 میں ہی پاکستان کی بّری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے روس کا دورہ کیا تھا۔اپنے دورے کے دوران آرمی چیف نے دفاعی نمائش کا دورہ بھی کیا تھا۔افغانستان پر روسی قبضے اور روس مخالف افغان مجاہدین کو پاکستانی امداد کے بعد روس نے پاکستان پر ہر طرح کے فوجی سازوسامان کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی۔تاہم بعد میں روس نے پاکستان پر سے اسلحے کی فروخت پر عائد کردہ پابندی بھی اٹھا لی تھی۔دوس سال قبل نومبر میں روسی وزیر دفاع کا سرگئی شوگو نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔سرگئی شوگو کے اس دورے کے دوران پاکستان اور روس نے دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے معاہدوں پر دستخط کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :