بھارتی سپریم کورٹ نے سندھ طاس معاہدے کو غیر آئینی قرار دیئے جانے بارے دائر درخوست مسترد کر دی

منگل 27 ستمبر 2016 10:54

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27ستمبر۔2016ء) بھارتی سپریم کورٹ نے پاک بھارت سندھ طاس معاہدے کو غیر آئینی قرار دینے کی درخواست مسترد کر دی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر اور جسٹس اے ایم خانویلکر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ایڈووکیٹ ایم ایل شرما کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو غیر آئینی قرار دینے کے لئے دائر کی گئی درخواست کی سماعت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کو سیاسی تناؤ سے علیحدہ سے رکھا جانا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :