ڈی جی پنجاب رینجر کا سیالکوٹ سیکٹر پر ورکنگ با ؤنڈری کا دورہ

بدھ 28 ستمبر 2016 10:38

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2016ء)ڈی جی پنجاب رینجر میجر جنرل عمر فاروق برکی نے گزشتہ منگل کے روز سیالکوٹ سیکٹر پر ورکنگ با ؤنڈری کا دورہ کیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی جی پنجاب رینجر میجر جنرل عمر فاروق برکی نے گزشتہ روز سیالکوٹ سیکٹر کا دورہ کیا اور پنجاب رینجر کی پیشہ ورانہ تیاریوں کا جا ئزہ لیا اور جوانوں کے بلند حوصلے کو داد دی۔

(جاری ہے)

سیکٹر کمانڈر بر یگیڈئر امجد حسین نے ڈی جی پنجاب رینجر کو سیالکوٹ میں تعینات رینجر کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے متعلق بریفنگ دی۔سیکٹر کمانڈر بر یگیڈئر امجد حسین پنجاب رینجر کے بہادر جوانوں کے حوصلہ،بہادری اور جرات بارے بتا یا کہ پنجاب رینجر کے جوان کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں اور دشمن کو ناکوں چنے چبوانے کیلئے ان کے حو صلے بلند ہیں۔

متعلقہ عنوان :