سرینگر: کولگام میں کئے گئے حملے میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد 5 ہوگئی

حملے کی ذمہ داری مقبوضہ کشمیر کی جہادی تنظیم تحریک المجاہدین نے قبول کر لی کشمیریوں کی نسل کشی اور قتل عام میں مصروف فوجیوں کی لاشیں کور ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر کہرام مچ گیا

بدھ 28 ستمبر 2016 10:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2016ء) سرینگر جموں شاہراہ پر ونپوہ کولگام میں بھارتی فورسز کی کانوائے پر گھات لگا کر دستی بموں کے حملوں اور فائرنگ میں مرنے اہلکاروں کی تعداد 5ہو گئی ہے۔اس حملے کی ذمہ داری مقبوضہ کشمیر کی جہادی تنظیم تحریک المجاہدین نے قبول کر لی۔ تنظیم کے فوجی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ گھات لگا کر تحریک المجاہدین سے وابستہ برہان وانی سکارڈنے کانوائے پر اچانک حملہ کیا۔

جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 4فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

فوج نے ہلاک ہونے اور مرنے والوں فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے بادامی باغ سرینگر پہنچایا گیا۔ کشمیریوں کی نسل کشی اور قتل عام میں مصروف فوجیوں کی لاشیں کور ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ ترجمان نے کہا بھارتی فورسز نے قتل عام اور ریاستی تشدد اور دہشتگردی صرف نہتے اور معصوم عوام کے خلاف جاری رکھی ہوئی ہے۔ سیاستدان بھارتی فورسز کو اپنے اقتدار کے لئے اور افسران اپنے پرموشنز اور تمغوں کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ جنگی جرائم میں مصروف فورسز کے خلاف اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حملے جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :