مسئلہ کشمیر تاریخ کا نامکمل ورق ہے ، چین

چین کشمیر پالیسی پر قائم ہے ، ترجمان وزارت خارجہ

بدھ 28 ستمبر 2016 10:51

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28ستمبر۔2016ء) چین نے مسئلہ کشمیر کو تاریخ کا نامکمل ورق قررا دیتے ہوئے واضح کیا ہے ک ہ چین کی کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے بارے میں چین نے جو پالیسی اپنا رکھی ہے اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ چین کی کشمیر کے معاملے پر اپوزیشن وہی ہے جو پہلے تھی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین مانتا ہے کہ کشمیر جنوب ایشیاء کی تاریخ کا ایک نامکمل ورق ہے اور اس کو تب ہی مکمل کیا جا سکتا ہے اس مسئلے سے جڑے سبھی فریقین بات چیت کے ذریعے کوئی پرامن اور معقول حل تلاش کریں ۔

ترجمان نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا معقول حل تلاش کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔