اقوام متحدہ کا پاک بھارت سرحدی کشیدگی پر تشویش کا اظہار

پاکستان اور بھارت بڑھتے ہوئے تناؤ کو ت چیت کے ذریعے حل کریں، لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزی کی خبروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں،ایل او سی پر بڑھتی ہوئی کشیدہ صورتحال افسوسناک ہے،ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا پاکستان اور بھارت کے نام پیغام

جمعہ 30 ستمبر 2016 11:08

نیویارک /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30ستمبر۔2016ء)اقوام متحدہ نے پاک بھارت سرحدی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت بڑھتے ہوئے تناؤ کو بات چیت کے ذریعے حل کریں، لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزی کی خبروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بڑھتی کشیدہ صورتحال افسوسناک ہے ، پاکستان اور بھارت بڑھتے ہوئے تناؤ کو بات چیت کے ذریعے حل کریں ۔ ترجمان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزی کی خبروں پر اقوام متحدہ کی نظر ہے ۔