ماہ ستمبر میں پاکستان سے 1لاکھ 80ہزار کے قریب رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہوئی

ایک لاکھ سے زائد غیر رجسٹرڈ افغانی بھی وطن واپس جاچکے رجسٹرڈ افغانیوں کو ملک میں داخلے کے موقع پر 400ڈالر فی کس کے حساب سے ادائیگی

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 10:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2016ء) ماہ ستمبر میں پاکستان سے 1لاکھ 80ہزار کے قریب رجسٹرڈ افغان مہاجرین وطن واپس چلے گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد غیر رجسٹرڈ افغانی بھی وطن واپس جاچکے ہیں ،رجسٹرڈ افغانیوں کو افغانستان داخلے کے موقع پر 400ڈالر فی کس کے حساب سے دئیے جاتے ہیں ،افغانیوں کی وطن واپسی کیلئے مارچ2016ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت سیفران کے ترجمان کے مطابق ماہ ستمبر کے مہینے میں مجموعی طور پر 25ہزار سے زائد رجسٹرڈ افغان خاندان رضاکارانہ طور پر وطن واپس جاچکے ہیں اور اسی طرح غیر رجسٹرڈ افغان خاندان بھی بہت بڑی تعداد میں واطن واپسی کا سفرکر رہے ہیں ترجمان کے مطابق رجسٹرڈ افغان خاندانوں کو افغانستان میں داخلے کے بعد فی کس 400ڈالر ادا کئے جاتے ہیں اور انہیں افغانستان کے مختلف مقامات پر رہائش پذیر ہونے کی پیش کش کی جاتی ہے ترجمان کے مطابق2016میں افغانیوں کی وطن واپسی کے سلسلے میں طے کی جانے والی پالیسی کے بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں اور ایک سال کے دوران 2لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغانی وطن واپس جا چکے ہیں انہوں نے بتایاکہ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے مارچ2016کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے جبکہ غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے لئے 15نومبر کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :