پاک بھارت کرکٹ سے کشیدگی ختم ہوسکتی ہے،سعید اجمل

انشاہ اللہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20کی طرح ون ڈے میں بھی وائٹ واش کرے گی، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 1 اکتوبر 2016 11:00

مظفر آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1اکتوبر۔2016ء )پاکستان کے معروف آف اسپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین پہلے بھی کرکٹ ہوتی تھی ،اب بھی ہونی چاہئے،دونوں جانب سے محبت کا پیغام دیا جائے تو کشیدگی ختم ہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سعید اجمل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ سے کشیدگی ختم ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے میں ناکامی کا بنیادی سبب آئے روز کی تبدیلیاں ہیں،ایک روزہ کرکٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کو ایک میچ کھلا کر ڈراپ کر دیتے ہیں۔معروف آف اسپنر نے مزید کہا کہ انشاہ اللہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20کی طرح ون ڈے میں بھی وائٹ واش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :