سرحدی کشیدگی صورت حال ،وزیر اعظم کی زیر صدارت کل ہونیوالے اجلاس میں تحریک انصاف کا شرکت کا فیصلہ، شاہ محمود قریشی نمائندگی کریں گے

اتوار 2 اکتوبر 2016 12:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2016ء)پاکستان تحریک انصاف نے مشرقی سرحد اور لائین آف کنٹرول کی صورتحال پر وزیر اعظم کی جانب سے بلائے جانے والے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے ،اس حوالے سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنما اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اجلاس میں تحریک انصاف کی نمائندگی کریں گے ،اجلاس میں شرکت کے لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے باقاعدہ طور منظوری دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کل سوموار کو صبح سرحدوں کی صورتحال پر پارلیمانی قیادت کا اجلاس وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں طلب کر رکھا ہے ۔