بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو جارحیت تصور کیا جائے گا، پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا اعلامیہ
پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی دوبارہ قائم کرنے کا فیصلہ مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت اور بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مسترد کر تے ہیں بلوچستان میں بھارتی مداخلت کی بھی مذمت، بھارت کا مذاکرات اور سارک کانفرنس میں نہ آنا افسوس ناک ہے بھارتی جارحیت اور فائرنگ خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے،بھارت کیخلاف بر سر پیکار پاک فوج کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اعلامیہ کا متن
منگل 4 اکتوبر 2016 10:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2016ء)وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں پارلیمانی رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت اور بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مسترد کر دیا گیا ہے اور واضح کیا گیا کہ اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو جارحیت تصور کیا جائے گا، بلوچستان میں بھارتی مداخلت کی بھی مذمت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ بھارت کا مذاکرات اور سارک کانفرنس میں نہ آنا افسوس ناک ہے ، پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی دوبارہ قائم کرنے کا فیصلہ اور بھارت کیخلاف بر سر پیکار پاک فوج کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا گیاہے ۔
پیر کے روز وزیر اعظم کی زیر صدارت پارلیمنٹ میں موجودہ سیاسی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔(جاری ہے)
اجلاس میں پاک فوج اور جموں و کشمیر کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے عوام حکومت سیاسی جماعتیں اور مسلح افواج متحد ہیں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت کرتے ہیں اجلاس میں کہا گیا کہ بھارتی فوج نے حالیہ دنوں میں 110 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا ۔
87 روز سے جاری مظالم کے دوران 700 سے زائد کشمیری بینائی سے محروم ہوئے ۔ شرکاء نے معصوم کشمیریوں کے قتل عام انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی سختی سے مذمت کی ۔ اجلاس میں کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دینے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور فائرنگ خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے کشمیرپر سے توجہ ہٹھانے کے لئے بھارتی ہتھکنڈوں اور قیاس آرائیوں کی مذمت کرتے ہیں ۔کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے عوام ،سیاسی جماعتیں اور افواج متحد ہیں جب کہ کشمیریوں کا قتل عام نہ صرف انسانی حقوق بلکہ بین الاقوامی انسانی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کی مذمت کی اور کہا کہ بلوچستان خود مختار پاکستان کا حصہ ہے گلبھون یادیو نے پاکستان میں بھارت کی جانب سے عدم استحکام کی تصدیق کی ہے بھارت کی جانب سے سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنا افسوسناک ہے ۔ بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ بھارت نے اگر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اسے جنگ تصور کیا جائے گا اجلاس کے شرکاء نے بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سے بین الاقوامی برادری کی توجہ ہٹھانا چاہتا ہے ہم مقبوضہ کشمیر کے عوام کی ہمت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حق خودارادیت کے لئے ان کی جدوجہد کو سراہتے ہیں ۔ اجلاس کے شرکاء نے اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا کہ پاکستان کشمیر کی حق خودارادیت کی جدوجہد کی ۔ کشمیر کی اخلاقی سفارتی حماتی جاری رہیگا اجلاس کے شرکاء نے مزید فیصلہ کیا کہ پاکستان کو دہشت گردی انتہا پسندی کا سامنا ہے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے وزیر اعظم قومی اتحاد پیدا کرے ۔وزیر اعظم پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی دوبارہ قائم کریں کمیٹی قومی سلامتی کی کوششوں کے لئے رابط کاری کرے گی ۔ خطے کی امن و سلامتی کے خلاف کوششوں کو ناکام بنائیں گے کسی بھی جارحیت کو روکنے کے لئے ہم متحد ہیں ۔ اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ ، جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی ، مسلم لیگ فنکشنل کے صدرالدین راشدی ، نیشنل پیپلزپارٹی کے غلام مرتضیٰ جتوئی ، عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور ، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی ، سینٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن ، قمر زمان کائرہ ، حنا ربانی کھر ، نوید قمر ، شیری رحمان ، فرحت اللہ بابر ، تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی ، شیری مزاری ، عثمان خان ، جماعت اسلامی کے سراج الحق ، صاحبزادہ طارق اللہ ، نیشنل پارٹی کے حاصل خان بزنجو ، سردار کمال خان بنگل زئی ، فاٹا سے گلاب جمال ، مسلم لیگ (ق) کے کام علی آغا کابینہ کے سینئر ممبران نے شرکت کی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
منگل 4 اکتوبر 2016 کی مزید خبریں
-
قومی سابق کرکٹر کی جنگی جنون کا شکار ہندوستانی میڈیا اور ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے سربراہ انوراگ ٹھاکر شاہد آفریدی کے بیان پر غیرذمے دارانہ رویے پر شدید تنقید
-
قومی کرکٹ ٹیم کی ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ، سبحان احمد
-
قومی اسمبلی، حکومت کا نواز شریف کے علاج پر اخراجات بارے پارلیمنٹ کو تفصیلات دینے سے انکار
-
وزیر اعلیٰ سندھ اور کور کمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل نوید مختار کے درمیان اہم ملاقات
-
واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی دلفریب تقریب ، پاکستانی شائقین کا جوش و خروش عروج پر
-
پیمرا نے بھارتی ٹی وی چینلز کی نشریات پر شرائط عائد کردیں
-
تمباکو سیس ٹیکس کی مد میں سالانہ 52 ارب کی چوری کی جارہی ہے، سینیٹ قائمہ کمیٹی نیشنل ہیلتھ کی ذیلی کمیٹی میں انکشاف
-
سینیٹ میں مختلف قراردادیں کثرت رائے سے منظور
-
اے پی سی کے بعد بلاول بھٹو کی میڈ یا سے سنجیدہ اور ٹو دی پوائنٹ گفتگو،بے نظیر بھٹو شہید کا عکس نظر آیا
-
خیبر پختونخوا اسمبلی کے 72اراکین کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ
-
جنوبی وزیرستان کے سرکردہ قبائلی عمائدین بھارت کو دھمکی
-
نوازشریف نے اعتزازاحسن کو نظرانداز کردیا
-
سپین ، ریستوران میں گیس سلنڈر دھماکے سے 77 افراد زخمی
-
فرانس ، پولیس کی سعودی شہزادی کے ذاتی محافظ سے انٹیریئر ڈیکوریٹر پر حملہ کے الزامات کی تفتیش
-
ترکی: ایمرجنسی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کردی گئی
-
شام میں باغیوں کی دولت اسلامیہ کے مضبوط گڑھ دابق کی جانب پیش قدمی
-
امریکی صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ کا ادارہ ایران سے کرایہ لیتا رہا،آئی سی آئی جے نے بھانڈا پھوڑ دیا
-
پوکھران میں بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹس نے کود کر جان بچائی
-
یورپی یونین نے مہاجرین کے لیے وعدہ کردہ امداد ابھی تک فراہم نہیں کی، اردوان
-
ہنگری میں مہاجرین کے حوالے سے ریفرنڈم، اٹھانوے فیصد ووٹر یورپی اسکیم کے خلاف
-
ایل او سی اور مسئلہ کشمیرپر متحد ہیں،سیاسی قیادت کا پیغام
-
بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو جارحیت تصور کیا جائے گا، پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کا اعلامیہ
-
آرمی چیف کا اسٹرائیک کور ہیڈکوارٹر زمنگلا کا دورہ، پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
-
منی لانڈرنگ کیس، بانی متحدہ اور دیگر کیخلاف سکاٹ لینڈ یارڈ کے الزامات درست قرار
-
پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کا رابطہ
-
مسئلہ کشمیرپر قوم سمجھوتہ نہیں کر سکتی،بلاول بھٹو زرداری
-
پاکستان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ،چین
-
وزیراعظم کا اسحاق ڈار کو اشارہ، فاروق ستار کے گلے شکوے سننے کی ہدایت
-
بھارتی کمرشل طیاروں کی پاکستان میں نچلی پرواز پر پابندی
-
چھوٹو گینگ کا کسی بھی دہشت گردی یا دہشت گردانہ سر گرمیوں میں ملو ث ہونے کا سراغ نہیں ملا
-
سانحہ بلدیہ فیکٹری ، مفرورملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
-
افغان فورسزکے ہاتھوں گرفتار ٹانک کے تحصیل ناظم ہیبت خان بیٹنی کو چارساتھیوں سمیت قند ھار جیل سے رہا کر دیا ، پاکستانی حکام کے حوالے
-
پاکستانی نژاد امریکی تاجر نے سعودی شہزادے کا مہنگا ترین ہوٹل خرید لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.