منی لانڈرنگ کیس، بانی متحدہ اور دیگر کیخلاف سکاٹ لینڈ یارڈ کے الزامات درست قرار

منگل 4 اکتوبر 2016 10:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2016ء)برطانیہ کی کراوٴن پراسیکیوشن سروسز نے متحدہ کے بانی اور دیگر افراد کے خلاف شواہد کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مقدمہ عدالت میں بھجوانے کی سفارش کر دی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق برطانیہ کی کراوٴن پراسیکیوشن سروسز نے متحدہ کے بانی اور دیگر افراد کے خلاف شواہد کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مقدمہ عدالت میں بھجوانے کی سفارش کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سکارٹ لینڈ یارڈ کی طرف متحدہ کے بانی اور دیگر افراد کے خلاف منی انڈرنگ کیس عدالت میں لے جانے کے حوالہ سے تمام شواہد کروٴان پراسیکیوشن سروسز کو بھجوا رکھے تھے اور ان سے پر قانونی رائے مانگی تھی۔ برطانیہ کی کراوٴن پراسکیوشن سروسز نے سکارٹ لینڈ یارڈ کی طرف سے مہیا کئے گے تمام شواہد کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ کے بانی اور دیگر افراد جن میں محمد انور، طارق میر اور سرفراز مرچنٹ شامل ہیں کے خلاف ملنے والے شواہد تسلی بخش ہیں اور ان کیخلاف کیس عدالت میں چلایا جائے۔

یہ رپورٹ آنے کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے چند دن اس حوالے سے اہم ہو سکتے ہیں جس میں ان افراد کے خلاف کیس عدالت میں لے جا کر ان کا ٹرائل کیا جائے گا۔ فریقین کو 26 اکتوبر تک کراوٴن کورٹ میں جواب جمع کرانا ہوگا۔