بھارتی کمرشل طیاروں کی پاکستان میں نچلی پرواز پر پابندی

امریکہ، یورپ اورخلیجی ریاستوں کیلئے انڈین پروازوں کوروٹ تبدیل کرناپڑ سکتاہے

منگل 4 اکتوبر 2016 10:46

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2016ء )پاکستان نے اپنی فضائی حدودمیں بھارت کے کمرشل طیاروں کے نچلی سطح کی پروازکرنے پرپابندی لگادی،اسکے نتیجہ میں امریکہ، یورپ اورخلیجی ریاستوں کیلئے انڈین پروازوں کوروٹ تبدیل کرناپڑ سکتاہے۔بھارتی میڈیاکے مطابق پاکستانی ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹ میں کہاگیاکہ لاہورکے اوپرسے گزرنے والے بھارتی مسافرطیارے اب29ہزارفٹ سے زائدبلندی پرپروازکرینگے ،آپریشنل وجوہات کی بناپریہ پابندی ماہ اکتوبرکیلئے نافذالعمل ہوگی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں گزشتہ پیرکے روزایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی کی فضائی حدودسے گزرنے والے تمام سول طیاروں کو33ہزارفٹ کی بلندی پرپروازیقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کاکہناہے فضائی حدودکانچلاحصہ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی پروازوں کیلئے مخصوص کردیاگیاہے۔ادھرایک سابق بھارتی عہدیدارکاکہناتھاکہ پاکستان کی طرف سے اس پابندی کے نتیجہ میں ہمارے مسافرطیاروں کولمباراستہ اختیارکرناپڑیگاجس سے پروازیں تاخیرکاشکارہونگی۔خیال رہے کہ صرف پی آئی اے کی پروازیں ہی بھارت آتی ہیں جبکہ بھارت کاکوئی طیارہ پاکستان نہیں جاتا،تاہم مشرق بعید،مغربی ایشیا،یورپ اورامریکہ جانے کیلئے پاکستان کی فضائی حدودایک مشہورراستہ ہیں۔