پاکستانی نژاد امریکی تاجر نے سعودی شہزادے کا مہنگا ترین ہوٹل خرید لیا

سودا 22 کروڑ 50 لاکھ کینیڈین ڈالر میں طے پایا ، مالیت 17 ارب 80 کروڑ پاکستانی روپے لے لگ بھگ بنتی ہے

منگل 4 اکتوبر 2016 10:50

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اکتوبر۔2016ء )پاکستانی نڑاد امریکی تاجر شاہد خان کی کمپنی نے سعودی عرب کے شہزادے ولید بن طلال سے دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک خرید لیا اور یہ سودا 22 کروڑ 50 لاکھ کینیڈین ڈالر میں طے پایا ہے جس کی مالیت 17 ارب 80 کروڑ پاکستانی روپے لے لگ بھگ بنتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں پیدا ہونے والے امریکی تاجر شاہد خان فلیکس این گیٹ آٹو پارٹس کمپنی کے مالک اور انگلش پریمیئر لیگ کلب فلہیم کے مالک بھی ہیں اور اب انہوں نے سعودی ارب پتی شہزادے ولید بن طلال سے قیمتی ہوٹل خرید لیا۔

شاہ سعود کی کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کے مطابق چار سال قبل یہ ہوٹل 20 کروڑ کینیڈین ڈالر میں خریدا گیا تھا اور اس عرصے میں ایک کروڑ 70 لاکھ کینیڈین ڈالر کا منافع بھی کمایا گیا۔ اس ہوٹل کا نام فور سیزن ہے جو کینیڈا میں ہے جسے دنیا کے مشہور ترین ہوٹلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :