بھارتی جارحیت سے دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں،سرتاج عزیز

دنیا فلسطین اور کشمیر جیسے تنازعات کے حل میں ناکام ہو گئی، پاکستان سویت یونین کے خلاف مغرب کا ساتھ دینے کا خمیازہ اب تک بھگت رہا ہے، یورپین انسٹیٹیوٹ آف ایشین سٹڈیز میں خطاب

بدھ 5 اکتوبر 2016 10:40

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2016ء)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں،دنیا فلسطین اور کشمیر کے تنازعات کے حل میں ناکام ہو چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یورپین انسٹیٹیوٹ آف ایشین سٹڈیز میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سرتاج عزیز نے کہا کہ دنیا فلسطین اور کشمیر جیسے تنازعات کے حل میں ناکام ہو چکی ہے۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان سویت یونین کے خلاف مغرب کا ساتھ دینے کا خمیازہ اب تک بھگت رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن کا قیام ہی پاکستان کی سلامتی کا ضامن ہے۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے ہم نے فیصلہ کن حکمت عملی اپنائی ۔ مدرسہ اصلاحات اور آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملی ۔

(جاری ہے)

آپریشن ضرب عضب سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا بھارتی جارحیت سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کارروائیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 60 ہزار جانوں کی قربانی دی۔ سرتاج عزیز نے خارجہ پالیسی کے اسٹرٹیجک ویژن سے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیاروں پر امتیازی رویئے سے اجتناب برتا جائے عالمی برادری ترجیحاتی رویئے سے خطے میں طاقت کا توازن نہ بگاڑے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زمینی حقائق تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں پاکستان کی سکیورٹی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور یورپی یونین سے تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے ملک میں معاشی ترقی کا نیا سفر شروع ہو گا معاشی ترقی سے صرف پاکستان ہی نہیں پورا خطہ مستفید ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :