پاکستان اور یورپی یونین کا نئے 5سالہ سٹرٹیجک رابطہ کاری پلان کو حتمی شکل اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق

بدھ 5 اکتوبر 2016 10:40

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اکتوبر۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین نے2012ء میں طے پانیوالے رابطہ کاری پلان کی جگہ نئے یورپی یونین پاکستان سٹرٹیجک رابطہ کاری پلان 2017ء کو حتمی شکل دینے اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ گزشتہ روز برسلز میں پاکستان اور یورپی یونون کے درمیان سٹرٹیجک مذاکرات کا تیسرا دور اختتام پذیر ہوا ، مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کر رہے تھے۔

مشیر خارجہ نے یورپی یونین کو ملک کے معاشی صورتحال اور امن امان کو یقینی بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات اور اسکے نتائج سے آگاہ کیا، علاوہ ازیں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا، مذاکرات کے دوران ملک میں30لاکھ افغان مہاجریں سے متعلق بے پناہ مسائل اور ان کے نتائج بارے امور بھی زیر غور آئے۔

(جاری ہے)

یورپی یونین نے پاکستان میں20لاکھ افغان مہاجرین کو پناہ دینے کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ یورپی یونین افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں تعاون جاری رکھے گا اور اسکے ساتھ ساتھ یورپی یونین پاکستان معاشی ترقی، غربت کے خاتمے، پاکستان میں جمہوری اقدامات، الیکشن اصلاحات میں تعاون بھی جاری رکھے گا، یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان سٹرٹجیک مذاکرات کا اگلا دور نومبر میں اسلام آباد میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :