برسلز کانفرنس کے دوران سرتاج عزیز کی افغان صدر سے ملاقات
پاکستان، افغانستان میں پائیدار امن کا خواہش مند ہے، ہمارے امن و استحکام کیلئے ضروری ہے،سرتاج عزیز فغان حکومت اور عوام کی جانب سے حزب اسلامی کے ساتھ کیے جانے والے امن معاہدہ خوش آئند ہے اس اقدام کو سراہتے ہیں ، مشیر خارجہ دونوں ممالک کو ترقی کی ترجیحات کے مطابق افغان حکومت کے منصوبوں کو شناخت کرنے کیلئے مل کر مذاکرات کے ذریعے کام کرنا چاہیے، افغان صدر
جمعہ 7 اکتوبر 2016 11:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان، افغانستان میں پائیدار امن کا خواہش مند ہے جو پاکستان کے امن و استحکام کیلئے ضروری ہے۔بیلجیئم کے شہر برسلز میں افغانستان کے حوالے سے جاری کانفرنس میں سرتاج عزیز نے افغان صدر محمد اشرف غنی کی خواہش پر سرتاج عزیز نے ان سے ملاقات کی۔افغانستان میں امن و استحکام کیلئے طویل اقدامات کے حوالے سے بات چیت کے دوران مشیر خارجہ نے زور دیا کہ پاکستان، افغانستان میں پائیدار امن کا خواہش مند ہے جو پاکستان کے امن و استحکام کیلئے ضروری ہے۔
سرتاج عزیز نے افغانستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کیلئے بین الاقوامی برادری کی مدد اور اس کیلئے مسلسل مصروفیت کی ضرورت پر زور دیا۔(جاری ہے)
افغان صدر اور مشیر خارجہ نے افغان امن عمل کے حوالے سے بھی بات چیت کی اور زور دیا کہ پائیدار امن اور استحکام کو حاصل کرنے کیلئے سیاسی مذاکرات ناگزیر ہیں۔سرتاج عزیز نے افغان حکومت اور عوام کی جانب سے حزب اسلامی کے ساتھ کیے جانے والے امن معاہدے کو سراہتے ہوئے اس اْمید کا اظہار کیا کہ اس قسم کا اقدام دیگر عسکری گروپوں کے ساتھ امن معاہدے کی تکیمل کا ذریعہ بھی بنے گا۔
افغان حکومت اور طالبان کے درمیان دوبارہ امن عمل کیلئے سنجیدہ مدد فراہم کرنے کی یادہانی کراتے ہوئے سرتاج عزیز نے پیغام دیا کہ پاکستان اس حوالے سے چار فریقی گروپ کے فریم ورک پر اقدامات اٹھانے کیلئے تیار ہے۔افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کی جانب سے برسلز کانفرنس کے موقع پر افغانستان کی معاشی ترقی کیلئے مزید 50 کروڑ ڈالر کی امداد پر شکریہ ادا کیا، 'جو پاکستانی حکومت اور عوام کی یکجہتی اور حمایت کی ترجمان ہے'۔انھوں نے تجویز پیش کی کہ دونوں ممالک کو ترقی کی ترجیحات کے مطابق افغان حکومت کے منصوبوں کو شناخت کرنے کیلئے مل کر مذاکرات کے ذریعے کام کرنا چاہیے۔صدر اشرف غنی نے تشویش کا اظہار کیا کہ طالبان کی جانب سے مسلسل امن عمل میں شمولیت سے انکار افغانستان میں قتل اور تشدد میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 7 اکتوبر 2016 کی مزید خبریں
-
پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیو گوٹیریزاقوام متحدہ کے نئے سیکریٹری جنرل نامزد
-
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل بے نقاب کرنے والا برطانوی صحافی انصاف میں رکاوٹ ڈالنے کا مجرم قرار
-
سابق امریکی اٹارنی جنرل کی کانگریس کی جانب سے دہشتگردی کے سرپرستوں کیخلاف انصاف کے قانون جاسٹا منظور کرنے پر شدید تنقید
-
میٹنگ میں جھگڑا، برطانوی دائیں بازو کی جماعت کے رہنما ہسپتال منتقل
-
نریندر مودی خون کی سودے بازی بند کرو، راہول گاندھی برس پڑے
-
سعودی عرب اور ایران کے درمیان تلخ اور سخت الفاظ کا تبادلہ معمول بن گیا
-
سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام سرخ لکیر ہے:سوڈانی صدر
-
ماسکو نے امریکا کے ساتھ نیوکلیئر اور توانائی کے سیکٹروں میں تحقیق کے میدان میں تعاون کے معاہدے کو یک طرفہ طور پر معطل کر دیا
-
عراق میں قابض قوت نہیں بننا چاہتے ، ترک نائب وزیراعظم
-
پانامہ لیکس پر وزیراعظم سے حساب لیں گے ،چاہے ہمیں حکومت ہی چھوڑنی پڑ جائے، احتساب کے لئے وزارت اعلیٰ کا عہدہ بھی قربان کر دوں گا ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک
-
نملک بھر میں ریلوے کی 4230ایکٹر سے زائد اراضی پر قبضہ کیا گیا ، 1692ایکٹر اراضی بنجر زمین کے نام پر ریگولرائز کی گئی ہے ،سینیٹ قائمہ کمیٹی ریلوے میں انکشاف
-
عزیز آباد سے ملنے والے اسلحہ میں 3مختلف ممالک کا اسلحہ بھی شامل
-
عمران خان اسلام آبادمیں سرجیکل اسٹرائیک سے پہلے پانامہ لیکس میں وزیراعظم کا نام دکھائیں،لیگی رہنما
-
مشترکہ اجلاس، حکومتی وزرا و اراکین کیپٹن صفدر کو غیرت کے نام پر جرائم بل2016ء کی مخالفت نہ کرنے کیلئے مناتے رہے
-
سپریم کورٹ ، 19سال سے پابند سلاسل قتل کے ملزم پر جرم ثابت نہ ہو سکا
-
غیرقانونی چارجز لینے والی براڈ بینڈ سروس‘ انٹرنیٹ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
-
بھا رت غلط فہمی میں نہ رہے،کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینگے،سپہ سالار پاک فوج
-
30اکتوبر کو اسلام آباد بند کردیں گے، نوازشریف کے احتساب تک اسلام آباد میں ہی بیٹھے رہیں گے،عمران خان
-
غیرت کے نام پر خواتین کے قتل کی روک تھام کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور
-
برسلز کانفرنس کے دوران سرتاج عزیز کی افغان صدر سے ملاقات
-
افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں ، نواز شریف
-
عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے، پاکستان
-
جنرل راشدمحمود کی ترک جنرل اسٹاف سے ملاقات دونوں ممالک کی افواج کے تعاون بڑھانے پراتفاق
-
مشترکہ اجلاس میں حکومت اور پیپلزپارٹی کے مابین غداری کرپشن کے الزامات کی بوچھاڑ
-
ایوا ن کے مشتر کہ اجلا س میں حکو مت اور اپو زیشن کی ایک دوسر ے پر کڑ ی تنقید
-
پاکستان کو دیئے گئے پسندیدہ ملک کے درجے پر نظرثانی کریں گے ،بھارت
-
موڈیز نے پاکستان کے بینکوں کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، بینکوں کی کریڈٹ ریٹنگ مستحکم پربرقرار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.