افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں ، نواز شریف

دہشتگرد پاکستا ن اور افغا نستا ن کے مشترکہ دشمن ہیں ، 50 کروڑ ڈالر کی امداد سے افغانستان کو مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی،افغانستان میں استحکام پاکستان سمیت پورے خطے میں کے لئے ضروری ہے،وزیر اعظم سے چیئرمین نیٹو ملٹری کمیٹی کی ملا قات دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیاں قابل ستائش انہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا، چیئرمین نیٹو ملٹری کمیٹی جنرل پیٹر پیول

جمعہ 7 اکتوبر 2016 11:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7اکتوبر۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ افغان قیادت کو واضح پیغام دے دیا ہے افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں پاکستان کی افغانستان کے حوالے سے پالیسی واضح ہے پاکستان کی افغانستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر کی امداد سے افغانستان کو مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی جبکہ چیئرمین نیٹو ملٹری کمیٹی جنرل پیٹر پیول نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیاں قابل ستائش ہیں اور قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

نیٹو پاکستان کے درمیان وسیع سیاسی فریم ورک معاہدے کی توقع رکھتا ہے معاہدے سے پاکستان اور نیٹو کے درمیان عسکری تعاون میں اضافہ ہو گا ۔جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے نیٹو ملٹری کمیٹی جنرل پیٹرپیول نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی افغانستان کے حوالے سے پالیسی واضح ہے افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن ہین پاکستان ین اپنے دشمنوں کے حوالے سے افغان قیادت کو واضح پیغام دے دیا ہے افغانستان اور پاکستان کے دشمنوں کے حوالے سے اپنے الفاظ پر قائم ہیں ۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے ڈونر کانفرنس میں افغانستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے یہ پہلے سے اعلان کردہ امداد کے علاوہ ہے پاکستان کی امداد سے افغانستان کو درپیش مشکلات پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ نواز شریف نے مزید کہا کہ افغانستان میں استحکام پاکستان سمیت پورے خطے میں استحکام کے لئے ضروری ہے ۔ میں نے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان کا دورہ کیا تھا ہم نے اپنے دورے میں دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی کیونکہ دہشتگرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں ۔

اس موقع پر چیئرمین نیٹو ملٹری کمیٹی جنرل پیٹرپیول نے کہا کہ پاکستان نیٹو کا اہم اور روایتی شراکت دار ہے دہشتگردی کے خلاف بڑے پیمانے پر پاکستان کی مہم کے نتائج شاندار ہیں گزشتہ چند سالوں میں پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں پیشرفت سے کامیابیاں حاصل کیں ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں تعمیر نو کا عمل اہمیت کا حامل ہے پاکستان خطے میں امن اور تعمیر نو کے لئے اہم کردار ادا کر سکتا ہے جنرل پیٹر پیول نے کہا کہ پاکستان نیٹو کے درمیان وسیع سیاسی فریم ورک معاہدے کی توقع رکھتے ہیں ۔